جدید آلات اور تربیت یافتہ کارکنان کے ساتھ بیت اللہ کی چھت صرف 20 منٹوں میں صاف !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی انتظامیہ سعودی کارکنان پر مشتمل خصوصی ٹیم کے ذریعے بیت اللہ (خانہ کعبہ) کی چھت کی صفائی کا اہتمام کرتی ہے۔

اس سلسلے میں تکنینی اور خدماتی امور کے سکریٹری محمد بن مصلح الجابری نے بتایا کہ صفائی کا میکانزم کئی مراحل پر مشتمل ہوتا ہے۔ ان میں پہلا مرحلہ خانہ کعبہ کی چھت پر جھاڑو دینے کا ہوتا ہے جس کے دوران مٹی اور پرندوں کی بیٹوں وغیرہ کو ہٹایا جاتا ہے۔

Advertisement

اس کے بعد پوری چھت، غلاف کے کنڈوں، چھت کی جانبی دیواروں اور خانہ کعبہ کی چھت کے دروازے کو بیرونی طرف سے گیلے کپڑے سے پونچھا جاتا ہے۔ اس کے بعد پھر جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے مہیا کیے گئے جدید ٹکنالوجی آلات کے ذریعے چھت کو دھویا اور سکھایا جاتا ہے۔ اس کے بعد ایک بار پھر چھت پر پانی چھڑکا جاتا ہے۔ آخر میں پھر خشک کیے جانے کا مرحلہ شروع ہوتا ہے۔

الجابری کے مطابق ان جدید ترین آلات کے استعمال کا مقصد چھت پر نصب سنگ مرمر کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

انتظامیہ میں تکنیکی اور خدماتی امور کے معاون ڈائریکٹر منصور بن محمد المنصوری کہتے ہیں کہ سابقہ باریوں میں بیت اللہ کی چھت کی صفائی کے لیے 40 منٹ درکار ہوتے تھے ،،، تاہم اب الحمد للہ یہ پورا عمل 20 منٹ میں مکمل کر لیا گیا۔

محمد بن مصلح الجابری نے اپنی گفتگو کے اختتام پر بتایا کہ مسجد حرام کی صفائی سے متعلق تمام خدمات مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگرانِ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس حفظہ اللہ کی ہدایات پر عمل درامد کے سلسلے میں انجام دی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے خصوصی سپورٹ اور توجہ حاصل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں