.

کرونا کے وقت کی نرالی ترین تصاویر ملاحظہ فرمائیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے آغاز کو ایک سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔ اگرچہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس وائرس کے پھیلاؤ پر روک لگانے کے لیے مطلوبہ حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات پر کاربند ہیں، تاہم بعض ایسے افراد بھی پائے جاتے ہیں جنہوں نے کرونا کے خوف کے نتیجے میں جنم لینے والے تناؤ سے فرار کے واسطے تفریح کا سہارا لیا۔ ان لوگوں نے نرالے اور پُر تفنن انداز اختیار کیے جو ان کے خیال میں اس وائرس سے محفوظ رکھنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔

روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق اب تک دنیا بھر کے 210 سے زیادہ ممالک اور علاقوں میں 11.629 کروڑ افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ان میں 2709095 متاثرین فوت ہو گئے۔ کرونا وائرس کا پہلا کیس دسمبر 2019ء میں چین میں ظاہر ہوا تھا۔

یہاں ہم نے تصاویر کا ایک مجموعہ پیش کیا ہے جو فوٹو ایجنسیوں یا سوشل میڈیا کے مختلف فورموں پر گردش میں آئیں۔ ان تصاویر میں اُن نرالے طریقوں کو دیکھا جا سکتا ہے جو بعض لوگوں نے دنیا بھر میں کرونا سے بچاؤ کے لیے اپنائے۔