سعودی عرب میں ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت نے الغاط ضلع میں 11.49 لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر واقع مقام "ابا الصلابیخ" کو ایک خوب صورت پارک کی شکل دے دی ہے۔ ابتدا میں یہ جگہ کچرا کنڈی تھی جو دیکھنے والوں کے لیے ایک قبیح منظر پیش کرتی تھی۔ اس دوران علاقے سے 400 ٹن کچرا ہٹایا گیا، ایک ہزار سے زیادہ مختلف پودے لگائے گئے اور موسم بہار کی مناسبت سے 20 کلو گرام بیج بوئے گئے۔ اس کے نتیجے میں یہاں سبزہ لوٹ آیا اور یہ جگہ ضلع میں قومی سطح کے ایک تفریحی مقام میں تبدیل ہو گئی۔



مذکورہ سعودی وزارت نے اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک وڈیو کلپ پوسٹ کیا ہے۔ اس وڈیو میں مملکت کے وسطی ضلع الغاط میں واقع تفریحی مقام ابا الصلابیخ کو پھر سے سرسبز بنانے کی کوششیں دکھائی گئی ہیں۔



دوسری جانب الغاط ضلع میں وزارت ماحولیات اور زراعت کے دفتر کے ڈائریکٹر مفضی العنزی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ "یہ مقام وزارت ماحولیات ، پانی و زراعت کی ملکیت ہے۔ اس کی بحالی کا کام 1442 ہجری کے اوائل میں شروع ہوا تھا۔ اس مقام کی بحالی کے لیے آئندہ پانچ سال پر مشتمل عملی منصوبہ وضع کر دیا گیا ہے۔ وادی میں شجر کاری کے پہلے مرحلے میں دس ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ اسی طرح آئندہ زراعتی موسم میں 5000 ہزار گڑھے کھودے جائیں گے تا کہ ان میں پودے اور درخت لگائے جا سکیں"۔



-
سعودی عرب میں 'برقی کاروں' کا مستقبل کیا ہے؟
دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح سعودی عرب کی آٹو موبائل مارکیٹ میں بھی برقی گاڑیوں کو پذیرائی مل رہی ہے۔سعودی تنظیم برائے اسٹینڈرائیزیشن، میٹرولوجی اور ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں 'سافٹ پاور'کے اظہار کا آرٹ پروگرام 'نور الریاض' کل سے شروع
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں 'لائٹ آف ریاض' کے عنوان سے 17 روزہ آرٹ پروگرام کل 18 مارچ 2021ٰٕء سے مملکت کے سافٹ پاور کے پیغام کو اجاگر کرنے کے ... مشرق وسطی -
سعودی شہری کے گھر میں نایاب نوادرات کا بیش قیمت ذخیرہ
سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے اپنے گھر میں وسیع وعریض میوزیم قائم کرکے حیران کر دیا ہے۔ وہ چار دھائیوں سے نوادرات جمع کررہا ہے۔ اس کے گھر ... مشرق وسطی