سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے 'الباحہ' میں روایتی ملبوسات میں ایک لباس 'جبہ' کہلاتا ہے۔ جبہ وہاں کی ایک مقامی ثقافتی علامت ہے جو صدیوں سے بنایا جاتا اور استعمال ہوتا رہا ہے مگر اب یہ لباس متروک ہونے لگا ہے۔
جبہ کا لباس الباحہ کی خواتین تیار کرتی ہیں۔ اس کی تیاری میں بھیڑ کی سفید اون استعمال کی جاتی ہے۔ پہلے عورتیں اسےہاتھ سے کات کر اس اون کا دھاگہ بناتی ہیں۔ اس کے بعد اسے روایتی کھڈی پر تیار کیا جاتا ہے۔ اس پر مختلف اقسام کی کڑھائی بھی کی جاتی ہے۔


الباحہ کی تاریخ پر نظر رکھنے والے سعودی دانشور محمد الغامدی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'الباحہ' میں 'جبہ' کے چار نام مشہور ہیں۔ زیادہ تر اسے جبہ ہی کہا جاتا ہے مگر اس کے علاوہ 'البجاد' البیدی اور الکسی بھی اس کے نام ہیں۔ سب زیادہ سفید رنگ کا جبہ استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد سرخ رنگ کے جبے کو'المحمرہ' کہا جاتا ہے جوسرخ اون سے تیار کیا جاتا ہے۔ سرخ رنگ کی اون کم یاب ہونے کی وجہ سے محمرہ کم بنتا ہے۔ جبہ صرف مرد ہی استعمال نہیں کرتے بلکہ عورتیںبھی استعمال کرتی ہیں۔ عورتوں کے لیے تیار کردہ 'جبہ' کو مدارہ بھی کہا جاتا ہے۔


ایک سوال کے جواب میں محمد الغامدی نے کہا کہ جبکہ ایک بڑی گرم چادر ہوتی ہے جو پورے جسم کو ڈھانپ لیتی ہے۔ اس کے کناروں کو خوبصورت انداز میں کڑھائی کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے۔ اس کی آستینوں کو سنہرے اور سرخ رنگ کے ذریعے بنایا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ الباحہ کا روایتی 'جبہ' اب بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔ اسے لوگ زیادہ تر شادی بیاہ کے موقعے پر ہی اوڑھتے ہیں اور مقامی سطح پر اس کی تیاری پہلے کی طرح پرجوش انداز میں نہیں کی جاتی۔
-
حشرات کی 400 اقسام کی خوب صورتی اجاگر کرنے والا سعودی فوٹوگرافر
سعودی عرب کے شہر دمام سے تعلق رکھنے والے نوجوان کیمرہ مین "فواز واصلی" نے نادر نوعیت کے حشرات کی ایک تصویر لینے کی خاطر مسلسل 5 گھنٹے پہاڑوں کی ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں 'سافٹ پاور'کے اظہار کا آرٹ پروگرام 'نور الریاض' کل سے شروع
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں 'لائٹ آف ریاض' کے عنوان سے 17 روزہ آرٹ پروگرام کل 18 مارچ 2021ٰٕء سے مملکت کے سافٹ پاور کے پیغام کو اجاگر کرنے کے ... مشرق وسطی -
سعودی شہری کے گھر میں نایاب نوادرات کا بیش قیمت ذخیرہ
سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے اپنے گھر میں وسیع وعریض میوزیم قائم کرکے حیران کر دیا ہے۔ وہ چار دھائیوں سے نوادرات جمع کررہا ہے۔ اس کے گھر ... مشرق وسطی