کم توانائی کے استعمال سے واٹر فلٹر پلانٹ کا سعودی منصوبہ گینز بک میں شامل
سعودی عرب میں کم سے کم توانائی کے استعمال سے کھارے پانی کو صاف کرنے کا کامیاب پروگرام پیش کر کے عالمی توجہ حاصل کی گئی ہے اور یہ پروگرام گینز عالمی ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
سعودی عرب میں کھارے پانی کو صاف کرنے والی کارپوریشن نے کم توانائی کے استعمال سےواٹر فلٹر پلانٹ لگا کر غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس پلانٹ پر 2.27 کلو واٹ فی گھنٹہ ایک مکعب پانی کو عالمی معیار کے مطابق صاف کیا جاتا ہے جوکہ ایک ریکارڈ ہے اور اسے گینز بک میں شامل کیا گیا ہے۔
سعودی عرب میں کم توانائی کے استعمال سےزیادہ سے زیادہ فواید کا حصول وژن 2030 کے اہداف کا حصہ ہے۔
سعودی عرب میں واٹر فلٹر کارپوریشن ' التحلیہ' نے نئے انجینرنگ اور ریسرچ کی مہارت کو اعلی کارکردگی دکھانے والے پلانٹ کی ڈیزائن انوویشن، عمل درآمد اور رسد کو بڑھانے کے لیے استعمال کیا۔ یہ منصوبہ جہاں عالمی سطح پر معیاری واٹر فلٹر ہے وہیں یہ کم توانائی استعمال کرنے والا اور آپریشن اور نقل و حرکت میں زیادہ لچکدار ہے۔ منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ماہرین نے مسلسل 7 ماہ تک ان تھک محنت کی جس کے بعد وہ کم سے کم توانائی سے عالمی معیار کے مطابق پانی صاف کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
یہ نیا پلانٹ ماحول دوست ریورس ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کرتا ہے جس کو سپلائی چین تیار کرنے، آپریشنل اخراجات کو کم کرنے اور منافع بخش مالی منافع کے حصول کے لیے جدید ترین بین الاقوامی معیار کے ساتھ عمل میں لایا گیا ہے۔
-
ایمازون کی سعودی عرب میں توسیع، 1500نئی ملازمتوں کے مواقع
دنیا کی سب سے بڑے آن لائن شاپنگ ویب سائٹ ایمازون نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2021 کے دوران مملکت میں 1500 ملازمتیں فراہم کرے گی۔کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ... مشرق وسطی -
حشرات کی 400 اقسام کی خوب صورتی اجاگر کرنے والا سعودی فوٹوگرافر
سعودی عرب کے شہر دمام سے تعلق رکھنے والے نوجوان کیمرہ مین "فواز واصلی" نے نادر نوعیت کے حشرات کی ایک تصویر لینے کی خاطر مسلسل 5 گھنٹے پہاڑوں کی ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں 'برقی کاروں' کا مستقبل کیا ہے؟
دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح سعودی عرب کی آٹو موبائل مارکیٹ میں بھی برقی گاڑیوں کو پذیرائی مل رہی ہے۔سعودی تنظیم برائے اسٹینڈرائیزیشن، میٹرولوجی اور ... مشرق وسطی