سعودی شہریوں کا گروپ ہجرتِ نبوی (ﷺ) کے راستے پر سفر میں مصروف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں شہریوں کا ایک گروپ ہجرتِ نبوی (ﷺ) کے لیے استعمال ہونے والے راستے پر پیدل سفر کر رہا ہے۔ گذشتہ پیر کے روز شروع ہونے والے اس سفر کا مقصد ہجرت کے پورے راستے کو تصاویر کی صورت میں اپنے پاس محفوظ کرنا ہے۔

اس مہم کی منصوبہ بندی کے مطابق سفر کا آغاز مکہ مکرمہ میں جبلِ ثور سے کیا گیا اور اس کا اختتام کل پیر کی دوپہر مدینہ منورہ میں مسجدِ قباء پہنچ کر ہو گا۔

Advertisement

سفر کے دوران سعودی شہریوں کا یہ گروپ وادی العویجا، وادی ثول اور وقادی ذی دوران سے گزرا۔

گروپ کا سفر ابھی جاری ہے اور راستے میں آنے والے مقامات میں وادی سلیا، وادی قربہ، وادی قریبہ، وادی دفینہ، وادی دفین اور وادی ثنیۃ الکوثر شامل ہے۔ اسی طرح گروپ کا گزر وادی الیدعہ اور وادی الحلقہ کے علاوہ الخلوات کے پہاڑوں سے بھی ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں