سعودی ولی عہد کے دو منصوبوں کی فعّالیت کے سلسلے میں "حرم سبز اقدام" منصوبہ متعارف
حرمین شریفین کے امور کے نگرانِ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس کی ہدایت پر مسجد حرام کے اطراف متعدد درخت لگا دیے گئے۔ یہ پیش رفت "حرم کے سرسبز صحن" منصوبے کے تحت سامنے آئی ہے۔
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ہفتے کے روز ماحول کی آلودگی کے عالمی مسئلے سے نمٹنے کے لیے 'سعودی سبز اقدام' اور 'مشرق وسطی سبز اقدام' کا اعلان کیا۔
انھوں نے کہا کہ "دنیا میں تیل پیدا کرنے والے سب سے بڑے ملک کی حیثیت سے ہم موسمیاتی بحران کے خلاف جنگ میں اپنی ذمے داریوں سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔ تیل اور گیس کے دور میں ہم نے توانائی مارکیٹوں کے استحکام میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ ہم آئندہ گرین دور میں بھی اپنا قائدانہ کردار ادا کرتے رہیں گے"۔
شیخ السدیس کے مطابق سعودی عرب کے ویژن 2030ء پروگرام کے اہداف میں سبز علاقوں کا تحفظ، سبز علاقوں میں اضافہ اور قدرتی آماج گاہوں کے تناسب کو بڑھانا شامل ہے۔ یہ تمام امور مملکت کی دانش مند قیادت کی توجہ کی عکاسی کرتے ہیں۔
حرمین کے امور کے نگران اعلیٰ نے اپنے بیان کے اختتام پر مملکت کی قیادت کی جانب سے اسلام اور مسلمانوں کے لیے پیش کی جانے والی خدمات میں برکت کی دعا کی۔
-
مسجد حرام : اکتوبر سے اب تک نمازیوں اور معتمرین کی تعداد 1.25 کروڑ
گذشتہ برس 4 اکتوبر کو مسجد حرام میں عمرے اور نماز کی ادائیگی کے باقاعدہ دوبارہ آغاز کے بعد سے آج 28 مارچ تک عمرہ ادا کرنے والے معتمرین کی مجموعی ... مشرق وسطی -
مسجد حرام : شکایات اور اطلاعات کی وصولی کے لیے "واٹس ایپ" سروس کا آغاز
مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگرانِ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزيز السديس نے گذشتہ روز "واٹس ایپ" سروس کا افتتاح کیا ہے۔ اس کا مقصد مسجد ... مشرق وسطی -
سعودی امن فارمولہ مثالی حل، اسرائیل کو1967ء کی سرحدوں پر واپس آنا ہوگا: ایہود اولمرٹ
نیتن یاھو کے اقتدار کے دن گنے جا چکے ہیں مشرق وسطی