.

مادہ ریچھ کا چار بچوں کو ٹریفک جام میں سڑک پار کرانے کا حیران کن منظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جنگلی جانوروں کے شہری آبادی میں آنے یا سڑکوں ‌پر گھومنے کے بعض حیران کن واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ اسی حوالے سے ایک تازہ واقعہ امریکی ریاست "کنیکٹیکٹ" کے ایک شہر میں پیش آیا جہاں ایک مادہ ریچھ کو اس کے چار بچوں کے ہمراہ مصروف شاہراہ کو عبور کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ریچھنی اور اس کے بچوں کے سڑک عبور کرنے کے دوران سڑک پر دونوں طرف چلنے والی ٹریفک جام ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ کس طرح ایک مادہ ریچھ اپنے بچوں کو سڑک پر گاڑیوں کے بیچ سڑک کی دوسری طرف لے جا رہی ہے۔

ویڈیو میں مادہ ریچھ اپنے ایک بچے کو سڑک عبور کرتے ہوئے منہ میں پکڑ کر ایک ایک کرکے انہیں سڑک کی دوسری طرف لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مادہ ریچھ جب اپنے ایک بچے کو اٹھا کر سڑک کی دوسری طرف لے جاتے ہے ایک بچہ اس کے پیچھے جاتا ہے مگر وہ آدھی سڑک سے واپس دوسرے بچوں‌کے پاس آجاتا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے کے دوران امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں ریچھوں افزائش نسل میں اضافے کے نتیجےمیں سڑکوں اور آبادی کے قریب ان وحشی جانوروں کے دیکھےجانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ سنہ 2019 میں 169 شہروں اور قصبوں میں 150 میں 7،300 سے زیادہ مرتبہ ریچھ دیکھے گئے ہیں۔