.

عربی اصیل گھوڑوں کی رنگا رنگ تصاویر کو امر کرنے والے سعودی فوٹو گرافر سے ملیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ایک فوٹوگرافر کی طرف سے کھینچی گئی تصاویر میں عربی گھوڑوں کے جمالیات کا دلفریب نقشہ کھینچا گیا ہے۔ ان تصاویر میں اصیل عربی گھوڑوں کو مختلف پوز رنگوں میں دکھایا گیا ہے۔

سعودی فوٹوگرافر علی الشدوی جنھیں "گھوڑوں کا عاشق" کہا جاتا ہے نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو ان تصاویر کی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ میں عربی گھوڑوں کے متعدد زاویوں سے خوبصورت شاٹس کوفلم بند کرنے کا خواہش مند تھا۔

اس نے وضاحت کی کہ گھوڑوں کی تصویر کشی کرتے وقت بعض اہم چیزیں بھی دھیان میں رکھنی چاہیں جن میں سے اہم بات یہ ہے کہ ایک نئی بصری زبان کے ساتھ شاٹ لینے کے لیے مخصوص زاویے کا انتخاب کیا جائے۔

الشدوی نے مزید کہا کہ عربی گھوڑوں کو تصاویر کا ایک اہم عنصر سمجھا جاتا ہے جو فوٹوگرافروں کو راغب کرتا ہے۔ گھوڑا ایک حساس وجود ہے اور اس کا مزاج مختلف اوقات میں مُختلف ہوتا ہے۔ اس کے کچھ تاثرات بھی ہوتے ہیں جنھیں فوٹو گرافر سے صبر کی ضرورت ہوتی ہے۔ گھوڑے کو کنٹرول کرنے اور اس کے مخصوص شاٹ لینے کا مناسب وقت جاننا ضروری ہے۔

اور فوٹو سیشن سے پہلے فوٹو گرافی کے طریقہ کار کو جاننے کے لیے مناسب رنگوں کا انتخاب ، مناسب جگہ ، وقت اور تصویر کے لیے زاویوں کا انتخاب کرنا پڑتا ہے۔

فوٹوگرافر نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ کچھ تصویروں میں میں نے گھوڑے کی آنکھوں پر فوکس کیا۔ پس منظر کو الگ تھلگ کیا ، گھوڑے کی گردن ، بالوں اور اس کی خوبصورتی کو چلتے ہوئے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا گیا۔