.

قصیم : کھجور کی منڈیوں میں خرید و فروخت کا انحصار رمضان میں عمرہ سیزن پر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے صوبے قصیم میں کھجور کی فروخت کی منڈیاں رمضان مبارک کی آمد پر عمرے کے کھولے جانے کی منتظر ہیں۔ اس سیکٹر میں کساد کے بعد توقع ہے کہ عمرہ سیزن شروع ہونے کی صورت میں منڈیوں میں خرید و فروخت کا عمل تیز ہو جائے گا۔

کھجوریں فروخت کرنے والی ایک کمپنی کے سربراہ یوسف الدخیل کا کہنا ہے کہ رواں سال عمرہ کھلنے سے کھجوروں کے استعمال کا تناسب اور پھر اس کی بیرون ملک برآمد بڑھ جائے گی۔

عربی اخبار "عكاظ" کے مطابق الدخیل نے توقع ظاہر کی ہے کہ کھجوروں کے درختوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ آئندہ برسوں کے دوران میں کھجوروں کی برآمدات کا تناسب بلند ہو جائے گا۔ توقع ہے کہ کھجور کے درختوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ جائے گی۔

صوبے میں کھجور کے ایک تاجر یوسف الرشید نے واضح کیا کہ کھجور کی فروخت کے نرخ اپنی اقسام کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں۔ الرشید کے مطابق رمضان مبارک کھجور کے بیوپاریوں کے یہاں فروخت کا ایک اہم سیزن شمار ہوتا ہے۔