کچھ دن سے خاص طور پر امریکا میں ، میڈیا اور سماجی رابطوں کی سائٹوں پر اڑن طشتریوں کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ اڑن طشتری کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد اس پر کئی سوالات بھی اٹھ رہے ہیں۔'UFO' نامی اڑن طشتری کی ویڈیو پرامریکی محکمہ دفاع کا رد بھی آیا ہے۔
وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ حال ہی میں منظرعام پر آنے والی تصاویر اور ویڈیوز جو کہ سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں نیوی کے اہلکاروں کی پرواز کے دوران لی گئی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مناظر نامعلوم اڑتی اشیا میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو مزید بڑھانے کے لیے آئی۔ یہ ایک نا معلوم فضائی مظہرہے جسے'یو اے پی کہا جاتا ہے۔
پینٹاگان کے ترجمان سیو گوو نے سی این این کو بتایا کہ آسمان میں چمکتی ہوئی مثلثی شے کی تصاویر اور فوٹیج ، جنھیں "بال" ، "اکورن" اور "دھاتی غبارے" کے طور پر دیکھا گیا کو نیوی اہلکاروں نے 2019ء کو کیمرے میں محفوظ کیا تھا جسے جمعہ کے روز برطانوی اخبار گارجین کی ویب سائٹ پر نشر کیا گیا۔
NEW 🚨 Pentagon confirms leaked footage of “Pyramid shaped” UFO spotted by US Navy as real pic.twitter.com/uRs3FSdcmy
— Insider Paper (@TheInsiderPaper) April 10, 2021
اس میں یہ بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ وزارت دفاع ان فوٹیج کی نوعیت کے بارے میں مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گا اور نہ ہی اس کے بارے میں کوئی معلومات شییر کی جائیں گی۔
بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ اپریل میں ، پینٹاگان نے 2004 اور 2015 میں لی گئی 'یو اے پی' کی 3 ویڈیوز جاری کی تھیں جس میں پائلٹوں کی آواز بھی شامل تھی جس کی وجہ سے وہ اجنبی اشیاء کو دیکھ رہے تھے۔ وہ یہ سب دیکھ کر حیران رہ گئے تھے۔
-
افغانستان سے انخلا کے اعلان پرپینٹاگان کی راہ داریوں میں کیا رد عمل سامنے آیا
جب امریکی صدر جو بائیڈن افغانستان سے اپنی افواج کے انخلا کے فیصلے کا اعلان کرنے کی تیاری کر رہے تھے تو اس فیصلے کے منتظر سابق فوجی شخصیات کی طرف سے اس ... بين الاقوامى -
نطنز تنصیبات پر حملے سے امریکا کا کوئی سروکار نہیں: وائٹ ہاؤس
امریکی وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اتوار کو علی الصباح نطنز میں ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے سے امریکا کا کوئی سروکار نہیں۔ امریکا کی توجہ ایران کے ... بين الاقوامى -
’’ایران امریکا پردباؤ بڑھانے کے لیے جوہری سمجھوتے کی خلاف ورزی کررہا ہے‘‘
جوہری سمجھوتے کے تحت ایران 2025ء سے قبل جدید سینٹری فیوجز مشینیں نصب نہیں کرسکتے:ڈینس راس بين الاقوامى