امریکا میں انجینئروں نے عالمی سطح پر اب تک کا "سب سے زیادہ سفید روغن" دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ دریافت عالمی حدت کے علاج میں مدد گار ثابت ہو گی۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ سفید ترین روغن (Whitest Paint) 98.1% تک سورج کی روشنی کو منعکس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ تناسب بازار میں موجود بہترین روغنوں سے تقریبا 8% زیادہ ہے۔ اس روغن کو انڈیانا میں بورڈو یونیورسٹی میں تیار کیا گیا ہے۔
بورڈو یونیورسٹی کے محققین کی ٹیم کے مطابق یہ نیا روغن گرم ماحول والے علاقوں میں عمارت کو زیادہ مؤثر شکل میں ٹھنڈا رکھے گا۔ اس طرح ایئرکنڈیشننگ ٹکنالوجی کی ضرورت کم ہو جائے گی۔ اس روغن میں Barium Sulphate نامی ایک کیمیائی مرکب شامل کیا گیا ہے۔
بورڈو یونیورسٹی میں میکینیکل انجینئرنگ کے استاد پروفیسر شیولن روان کہتے ہیں کہ "اگر آپ اس روغن کو تقریبا 90 مربع میٹر کے رقبے کی چھت پر استعمال کر رہے ہیں تو اس سے 10 کلو واٹ تک کی Cooling Power حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ توانائی ان سینٹرلائزڈ ایئرکنڈیشنوں سے زیادہ طاقت ور ہے جو اس وقت زیادہ تر گھروں میں استعمال ہو رہے ہیں۔"
روغن کو انتہائی سفیدی دینے والے دو عوامل ہیں۔ پہلا یہ کہ روغن میں کیمیائی مرکب "بیریم سلفیٹ" کا ارتکاز کافی زیادہ رکھا گیا ہے۔ دوسرا یہ کہ روغن میں بیریم سلفیٹ کے تمام ذرات مختلف حجم کے ہیں۔
-
سعودی آرٹسٹ کی 'جی سی سی' سمٹ پر ریت پر پینٹنگ توجہ کی مرکز بن گئی
دو روز پیشتر سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں منعقد ہونےوالے خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس پر ملک کے مختلف طبقات کی طرف سے اپنے مخصوص انداز میں ... مشرق وسطی -
سعودی آرٹسٹ کی تیار کردہ دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ گینز بک میں شامل
عہود عبداللہ کا امارات کو دُنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ کا تحفہ ایڈیٹر کی پسند -
سعودی خاتون نے دنیا کی ’سب سے بڑی کافی پینٹنگ‘ بنا کر نام گنیز بک میں شامل کرا لیا
گنیز ورلڈ ریکارڈز کا کہنا ہے کہ ایک سعودی خاتون نے ’دنیا کی سب سے بڑی کافی پینٹنگ‘ بنا کر سعودی عرب میں یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے والی تنہا ... ایڈیٹر کی پسند