ہر سال کی طرح اس سال بھی سعودی شہر طائف میں گلاب کے پھول کھلنے کا موسم جوبن پر ہے جس سے صحراء کے بیچ میں ایک وسیع قطعہ گلابی رنگ میں رنگ گیا ہے۔
طائف کے ان گلابوں کو ماہ اپریل میں چن کر ان کا خوشبودار تیل نکالا جاتا ہے جس سے مسجد حرام کی فضاء اور کعبہ کو معطر کیا جاتا ہے۔


طائف کےان باغات کا خوشبودار تیل حج اور عمرے کے لئے آنے والے زائرین میں بھی کافی مقبول ہے۔ پھولوں کے شہر کے طور پر جانے والے شہر طائف میں ایک اندازے کے مطابق 30 کروڑ پھول ہر سال کھلتے ہیں۔ طائف میں 800 سے زائد پھولوں کے باغات ہیں۔
ان پھولوں کو ہاتھ سے چن کر گوداموں میں اکٹھا کیا جاتا ہے جس کے بعد انہیں پانی میں ابال کر چھان لیا جاتا ہے۔ طائف کے بن سلمان فارم کے مالک خلف الطویری کے مطابق "ہم گلابوں کو پانی میں ابالتے ہیں تاکہ ان کا رس اچھے طریقے نکالا جاسکے۔"
ان کا مزید کہنا تھا کہ "ابالنے کے بعد 15 سے 30 منٹ تک اسے ٹھنڈا ہونے کے لئے چھوڑ دیا جاتا ہے جس کے بعد چھاننے کا عمل شروع ہوجاتا ہے جو کہ 8 گھنٹے تک جاری رہتا ہے۔ "
-
'جبال خولان' کے لوگ خود کو پھولوں سے کیوں سجاتے ہیں؟
سعودی عرب کے علاقے جازان میں جبال خولان میں مقامی لوگ وہاں پر اگنے والے مشہور پھول'عکاوہ' اور خوش بودار پودوں کے پتوں سے اپنے سروں کو مزین کرتے ہیں۔ ... مشرق وسطی -
کیمرے کی آنکھ سے: تبوک میں لہلہاتے پھولوں کا تاحد نگاہ پھیلا گلشن
سعودی عرب کی تبوک گورنری کے زیر اہتمام پھولوں اور پھل دار پودوں کی کاشت کی ایک نئی اور منفرد مثال قائم کر کے قدرتی حسن کے ساتھ اپنی گہری دلچسپی کا ... مشرق وسطی -
طائف: سعودی فرمان رواؤں کی سیرگاہ، پھولوں اور اناروں کا شہر!
طائف کا شہر سعودی عرب کے فرمان رواؤں بالخصوص شاہ عبدالعزیزآل سعود کی موسم گرما میں پسندیدہ سیرگاہ تھی۔ سنہ 1343ھ میں طائف کو پہلے سعودی فرمانروا کا ... مشرق وسطی