برطانیہ میں خطرناک ٹریفک حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
حادثے کا شکار کارمیں 10 ماہ کی بچی کی موجودگی کا انکشاف
برطانیہ میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ برطانیہ کی ایک کھلی شاہراہ پر پیش آنے والے حادثے میں کار میں ایک دس ماہ کی بچی کی موجودگی کا بھی پتا چلا ہے۔ حادثے میں ایک تیز رفتار کار سامنے سے گذرنے والے ایک بڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ یہ حادثہ ڈرائیور کی مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں پیش آیا۔ حادثے میں کم سن بچی بھی زخمی ہوگئی جب کہ ڈرائیور نے موقعے سے فرار ہونے کی ناکام کوشش کی تاہم پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔
"اوڈی" کار کا ڈرائیور پولیس سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ ڈرائیور 80 میل (140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کار چلا رہا تھا۔ تیز رفتاری کے دوران اس کی کار سامنے سے گذرنے والے ایک بڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ پولیس نے اسے پکڑ لیا۔
اس حادثے کی ایک ویڈیو العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بھی وصول ہوئی ہے جس میں کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کو دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے میں ملوث ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اسے گرفتار کرلیا ہے۔ کار میں ایک 10 ماہ کی بچی بھی موجود تھی اور ڈرائیور اسے اسی حالت میں چھوڑ کر وہاں سے فرار ہونا چاہتا تھا۔