.

سعودی عرب کے جنوبی شہر مندق میں برف باری،شہر نے سفید چادر اوڑھ لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے جنوبی شہر المندق میں ہونے والی برف باری نے شہر کا منظر ہی بدل ڈالا۔ موسم بہار میں ہونے والی اس برف باری سے سرسبز درختوں نے بھی سفید چادر اوڑھ لی۔

کھیتوں، سطح مرتفع اور شاہراہوں‌ پر پڑنے والی برف نے شہر کو قدرت کے فن پاروں کی شکل میں تبدیل کردیا۔ جہاں ایک طرف مندق کے سرسبز کھیت اور درخت دکھائی دیتے ہیں اور دوسری طرف برف باری سیاحوں‌کی توجہ کا مرکز ہے۔

d58b91bf-fbee-4467-8769-423f20f0dd97
d58b91bf-fbee-4467-8769-423f20f0dd97

المندق کے علاقے میں موسم گرما میں موسمی ہوائیں چلتی ہیں۔ مشرق کی خشک ہوائوں کے ساتھ بعض اوقات موسلا دھار بارش کا بھی سبب بنتی ہیں۔ یہ بارشیں اس علاقے میں نباتات کی پیداوار کا بڑا ذریعہ ہیں۔ یہ علاقہ کئی سال سے خشک سالی کا شکار رہا ہے۔

42c5e65f-e811-4559-bb70-cd1866973e41
42c5e65f-e811-4559-bb70-cd1866973e41

موسم گرما میں اس علاقے کا درجہ حرارت 30 درجے سینٹی گریڈ سے زیادہ نہیں ہوتا۔ سردیوں میں شدید سردی پڑتی ہے جب کہ موسم گرما معتدل ہوتا ہے۔ زیادہ تر مہینوں میں المندق کے علاقے دھند کی لپیٹ میں رہتے ہیں۔ سردیوں میں درجہ حرارت صفر درجے سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے۔

92d03782-e379-4b9e-a9ad-b266e431d409
92d03782-e379-4b9e-a9ad-b266e431d409