مکہ معظمہ میں رضا کارانہ طور پر فراہمی آب کی خدمات پیش کرنے والی انجمن 'سقایا' کی جانب سے ماہ صیام کے دوران روزہ داروں میں افطاری کے سامان کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
سقایا نے اب تک روزانہ 1500 افطار پیکٹس تقسیم کرتے ہوئے مجموعی طور پر 13 ہزار 500 روزہ داروں کو روزہ افطار کرایا ہے۔ روزہ داروں میں افطاری سامان مکہ معظمہ کی مختلف سڑکوں پر راہ گیروں میں تقسیم کیا گیا۔
ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خالد بن خالد الشیخ نے ایک بیان میں بتایا کہ سقایا نے 'ہماری زندگی پیغام' کے عنوان سے رضاکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو مکہ معظمہ کی مختلف کالونیوں میں خیراتی اور فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مکہ معظمہ میں کدی کیمپ میں پانی کے 40 زار گیلن تقسیم کیے۔

فلاحی کاموں میں الشیخ حسن سعید المبعوث رحمہ اللہ کی وقف تنظیم کی طرف سے بھی تعاون حاصل ہے جب کہ لعزیز مرکز کے تعاون سے روزہ داروں میں مختلف کالونیوں میں خشک خوراک کے 83 پیکٹ تقسیم کیے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کی انتظامیہ کے تعاون سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پلیٹ فارم پر روزانہ 500 روزہ داروں میں افطاری کا سامان تقسیم کیا جاتا ہے۔