.

 ایناس الشہوان سویڈن میں سعودی عرب کی تیسری خاتون سفیر تعینات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یورپی ممالک سویڈن اور آئس لینڈ میں سعودی عرب کی خاتون سفیر ایناس الشہوان جمعرات کے روز خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان عبدالعزیز کے سامنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

ایناس الشہوان تیسری خاتون ہیں جنہیں سعودی عرب کی بطور سفیر نمائندگی کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے۔ اس سے قبل شہزادی ریما بنت بدر بن سلطان کو امریکا اور آمال المعلمی کو ناروے میں سعودی عرب کا سفیر تعینات کیا گیا تھا۔

ایناس الشہوان کی ورچوئل حلف برداری تقریب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت مملکت میں متعین دوسرے ملکوں کے سفیر بھی شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ ایناس الشہوان کو سنہ 2007ء میں سعودی عرب کی وزارت خارجہ میں تعینات کیا گیا۔ وہ نائب وزیر خارجہ کی معاون خصوصی برائے سیاسی امور سمیت کئی دوسرے عہدوں‌ پر کام کر چکی ہیں۔

وہ وزارت خارجہ میں سیاسی اور اقتصادی امور کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔ انہوں نے متعدد اہم سیاسی ذمہ داریوں اور عہدوں پر کام کیا اور کئی علاقائی اور بین الاقوامی پلیٹ فارموں پر مملکت کی نمائندگی کی۔ وہ وزارت خارجہ کے مختلف شعبوں میں لیکچرز اور ہونے والی ورکشاپس میں بھی حصہ چکی ہیں۔

الشہوان نے آسٹریلیا سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹر ڈگری حاصل کی اور وہ 2017 میں وزارت خارجہ امور کے ذریعہ شروع کیے جانے والے فیوچر لیڈرز پروگرام کے پہلے گروپ کی ممبر ہیں۔ انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے ایمرجنگ لیڈرشپ پروگرام کا بھی ڈپلومہ حاصل کر رکھا ہے۔