سعودی عرب کی ایئر لائنز نے کل اتوار کے روز گلف ایئرلائنز کے ساتھ کوڈ شیئر معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ اس معاہدے کا مقصد دونوں کمپنیوں کے ذریعہ مسافروں کو پیش کیے جانے والے سفری اختیارات بڑھانا اور ان کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنا ہے۔
معاہدے کے تحت یہ بڑی فضائی کمپنیاں دو مختلف نمبروں والی پروازوں کی مارکیٹنگ کریں گی۔ جن میں سے ایک کا تعلق سعودی ایئرلائن سے ہے اور دوسری گلف ایئر سےہوگا۔ سعودی ایئر لائنز اور گلف ایئر کوڈ کو شیئر کرتے ہوئے علاقائی اور عالمی سطح پر اپنے کاموں کو مزید فروغ دیں گی دیں گے۔ دونوں کمپنیاں مہمانوں کے لیے مخصوص عرب مہمان نوازی ، نیز انہیں مملکت کے مقامی اسٹیشنوں سے زیادہ سے زیادہ استفادے کا موقع فراہم کریں گی۔
اگلے موسم گرما کے آغاز سے سعودی ایئر لائنز کے "ایس وی" فلائٹ کوڈ کو بحرین سے ریاض ، جدہ ، تبلیسی ، سیالکوٹ ، فیصل آباد ، باکو اور ملتان جانے والی گلف ایئر کی پروازوں کے لیے شامل کیا جائے گا ، جبکہ سعودی عرب کے لیے خلیج ایئر کوڈ "جی ایف" ہوگا۔ سعودی کمپنی کی پروازیں ریاض اور جدہ سے بحرین ، ابھا ، جازان ، ینبع ، الجوف ، حائل کے علاوہ تونس کے لیے روانہ ہوںگی۔
سعودی ایئر لائنز کے سی ای او کیپٹن ابراہیم الکشی نے وضاحت کی کہ سعودی عرب ایئر لائنز اور گلف ایئر ایک اسٹریٹجک شراکت داری سے لطف اندوز ہو رہی ہیں جو اپنے اپنے اسٹیشنوں کے مختلف نیٹ ورکس کے ذریعے مہمانوں کو آپس میں جوڑنے میں معاون ثابت ہوگا۔ دونوں کمپنیاں مشترکہ کام کی ایک طویل تاریخ بایم مربوط اور متحد ہیں۔
گلف ایئر کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو کیپٹن ولید عبد الحمید العلوی ، گلف ایئر اور سعودی ایئر لائنز کو خلیجی خطے کی نمایاں ہوائی کمپنیوں میں شمار کرتے ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ دونوںکمپنیاں سات دھائیوں سے فضائی سروس کا طویل ریکارڈ رکھتی ہیں۔