.

میں نے شوہر سے خلع کی درخواست دائر کی ہے : بلقیس فتحی کا حیران کن انکشاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن سے تعلق رکھنے والی معروف گلو کارہ بلقیس فتحی کے حالیہ انکشاف نے ان کے پرستارں کو حیران کر دیا ہے۔ بلقیس نے پہلی مرتبہ اس بات اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنے سعودی شوہر سلطان عبداللطیف سے خلع کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ یمنی گلوکارہ کے مطابق خلع کی درخواست اماراتی عدالت میں دی گئی ہے اور انہیں عدالتی کارروائی کی شفافیت پر اعتماد ہے۔

بلقیس متحدہ عرب امارات میں سکونت پذیر ہیں اور ان کے پاس امارتی شہریت بھی ہے۔ ان کے شوہر ایک تاجر ہیں۔

بلقیس نے یہ انکشاف اتوار کی شام ایک ٹی وی شو میں ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران میں کیا۔ بلقیس سے یہ سوال پوچھا گیا تھا کہ حالیہ عرصے میں ان کے ساتھ ان کے شوہر نظر نہیں آ رہے جب کہ اس سے قبل وہ ہر موقع پر بلقیس کے ساتھ ہوتے تھے۔

بلقیس کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں زیادہ بات نہیں کر سکتی ہیں کیوں کہ ان دونوں کے درمیان ان کا اکلوتا بیٹا ترکی ہے جو بلقیس کے لیے دنیا کا خوب صورت ترین تحفہ ہے۔

یاد رہے کہ بلقیس فتحی اور سلطان عبداللطیف کی شادی کی تقریب 2018ء میں دبئی میں نہایت شان دار انداز میں منعقد ہوئی تھی۔