.

حرم مکی کی لائبریری میں کتنا علمی خزانہ محفوظ ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حرمین شریفین کے انتظامی امورکے ذمہ دار ادارے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کےزیرانتظام حرم مکی میں ایک بڑی اور عظیم الشان لائبریری بھی موجود ہے جس میں ہزاروں موضوعات پر لاکھوں بیش قیمت علمی کتب محفوظ ہیں۔

حرم مکی اس عظیم الشان لائبریری میں اسلامی تعلیمات کی امہات کتب اور نایاب مخطوطے محفوظ ہیں۔ اسلامی شریعت کے علوم، فقہ، لسانیات، سائنسی مطالعے اور دیگر انسانی علوم کی بے شمار کتب تشنگان علم کی پیاس بجھانے کا کام دیتی ہیں۔

حرم مکی کی لائبریری حجم میں بڑی ہونے کے ساتھ ساتھ اسلامی تاریخ کی پرانے لائبریریوں میں سے ایک ہے۔

تاریخی ماخذ کے مطالعے سے پتا چلتا ہے کہ حرم مکی لائبریری کا قیام 161 ھ میں عباسی خلیفہ محمد مہدی کے دورمیں میں قائم کی گئی۔ حجاز میں آل سعود کی ریاست کے قیام کے بعد پہلی فرمانروا شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمان آل سعود نے حرم مکی کی لائبریری کو مزید ترقی دینے پرتوجہ دی۔ انہوں نے علما پرمشتمل ایک کمیٹی قائم کی تاکہ لائبریری کے علمی ذخیرے کو مزید وسعت دی جائے۔ سنہ 1357ھ میں اس لائبریری کو حرم مکی کتب خانہ کا نام دیا گیا۔ اس لائبریری میں جہاں قدیم دور کی کتب کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے ہیں عصر حاضرکے لٹریچر کا بھی ایک بڑا حصہ موجود اور محفوظ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس لائبریری کا شمار دور حاضر کی بڑی لائبریریوں میں ہوتا ہے۔

مختلف علوم بالخصوص دینی علوم میں تخصص کرنے والے طلبا اور تحقیق وتنصیف سے وابستہ اہل علم کے لیے یہ ایک بڑا مستند علمی مرکز ہے۔ مختلف جامعات میں تخصص کرنے والے طلبا اس لائبریری سے استفادہ کرتےہیں۔

اس لائبریری سے فائدہ اٹھانے والوں میں طلبا اور اساتذہ یکساں پیش پیش رہتے ہیں۔ اہل علم، دانشور، علما اور مبلغین ہرایک اس لائبریری سے حسب توفیق علم کے موتی سمیٹتا ہے۔ نابینا افراد کے لیے یہاں پر برائل سسٹم کے تحت تیار کردہ کتب بھی موجود ہیں۔

حرم مکی کی تاریخی لائبریری میں 70 ہزار عنوان کی کتب موجود ہیں۔ ان میں اسلامی اور عالمی تہذیب وثقافت کی کتب کےساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات کے بارے میں ہزارون کتب موجود ہیں۔

ماہ صیام میں حرم مکی کی لایبریری میں بھی زائرین کا رش بڑھ جاتا ہے۔ اس بار حکومت نے لائبریری میں مطالعے کی غرض سے آنے والے افراد کی صحت کی حفاظت کے لیے ایس اوپیز وضع کیے ہیں۔ سینی ٹائزر کے استعمال کے ساتھ آنے والوں کا ٹمپریچر چیک کیا جاتا ہے۔