.

دبئی میں لکژری رہائشی املاک دھڑا دھڑ کیوں فروخت ہو رہی ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دیگر ملکوں‌کی طرح متحدہ عرب امارات کے سیاحتی اور تجارتی مرکز دبئی میں بھی کرونا وبا کی وجہ سے بعض شعبوں میں لاک ڈاون ہےمگر بندشوں کے باوجود دبئی میں لگژری املاک کی دھڑا دھڑ خرید و فروخت جاری ہے۔ ایک اندازے کے مطابق مارچ کا مہینا دبئی میں مہنگی اور پرتعیش جائیدادوں کی خریدو فروخت کے حوالے سے مصروف ترین گذرا ہے۔

غیر منقولہ جائیداد سے متعلق املاک مانیٹر کے جمع کردہ اعدادوشمار کے مطابق پچھلے مہینے کے دوران 84 جائیدادوں اور املاک کے سودوں پر عمل درآمد کیا گیا، جن کی کل مالیت 10 ملین درہم سے زاید ہے اور یہ ایک ماہ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔ مارچ میں مجموعی طور پر سودوں کی مجموعی مالیت 1.7 ارب درہم تک پہنچ گئی۔

ایسا لگتا ہے کہ پرتعیش اور غیر منقولہ جائیدادوں کی خریداری کے حوالے سے امیر طبقہ اور وائرس کی پابندیوں سے تنگ دولت مند ایک بار پھر دبئی کا رخ کرنے لگے ہیں۔ عالمی دولت مند اس لیے بھی دبئی کا رخ کرنے لگے ہیں کیونکہ امارات 'کوویڈ 19' سے کافی حد تک محفوظ ہے اور دبئی میں کرونا ویکسین لگانے کا عمل بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار اور کاروباری حضرات بھی زیادہ اعتماد کے ساتھ دبئی میں جائیدادیں خرید رہے ہیں۔ دبئی میں جائیدادیں خرید کرنے کی ایک وجہ کرونا وبا کی وجہ سے جائیدادوں کی قیمتوں میں آنے والی کمی بھی ہے۔

نائٹ فرینک میں تحقیق کے سربراہ تیمور خان نے کہا ہے کہ ہم نے جذبات میں غیر معمولی تبدیلی دیکھی ہے ، اور فی الحال تمام طبقات میں قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ بلومبرگ کی ایک رپورٹ جو العربیہ ڈاٹ نیٹ کی نظر سے گذری میں کہا گیا ہے کہ دبئی میں جائیدادوں کی خریداری میں پیش پیش یورپی شخصیات شامل ہیں جو کاروبار کے لیے ایک نیا میدان تلاش کر رہے ہیں۔

یہ پیش رفت متحدہ عرب امارات کی طرف سے سیاحوں کے لیے نیا ویزہ متعارف کرایا ہے ایک نئے ریموٹ ورک ویزا کی منظوری دی جس سے پوری دنیا کے ملازمین متحدہ عرب امارات سے رہنے اور کام کرنے کے قابل ہوجائیں گے، انہیں دبئی میں رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے پراپرٹی خریدنا ایک تیز ترین راستہ ہے۔

پراپرٹی مانیٹر کے چیف آپریٹنگ آفیسر ژان گچنکی نے کہا کہ دبئی کو بہت سی دوسری جگہوں کے مقابلے نسبتا محفوظ مقام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات جس کا مقصد زیادہ سرمایہ کاری اور لوگوں کو دبئی متوجہ کرنا ہے ، مارکیٹ کے طویل مدتی امکانات کے بارے میں بھی لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں مدد فراہم کررہا ہے۔