مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے رمضان کے آخری عشرے میں لوگوں کے استقبال کی استعدادی سطح کو بڑھا دیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک مربوط عملی نظام ترتیب دیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔
انتظامیہ نے مسجد حرام میں تطہیر، سینی ٹائزیشن ، آپریشن اور نقل و حرکت کی کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ مسجد میں آمد و رفت کے راستے متعین کر دیے ہیں اور معذور افراد کے لیے خصوصی راستوں کا تعین کیا گیا ہے۔ مطاف کے صحن اور دیگر کھلی جگہاؤں پر آب زمزم کے پیک کی تقسیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔


اس سلسلے میں جنرل پریذیڈنسی کے زیر انتظام تمام ذیلی کمیٹیاں اور متعلقہ حکام اپنی ذمے داریان بھرپور طور سے انجام دے رہے ہیں۔ لوگوں کی بھیڑ اکٹھا ہونے سے روکنے اور تمام حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات پر عمل کو یقینی بنانے کا سلسلہ جاری رہے۔
جنرل پریذیڈنسی کے انتظامات کے مطابق مسجد حرام کو روزانہ 10 مرتبہ دھویا جا رہا ہے۔ اس عمل میں 4000 سے زیادہ مرد اور خواتین کارکنان شریک ہیں۔ تطہیر کے ہر عمل میں 80 ہزار لیٹر سے زیادہ خصوصی مواد اور 1600 لیٹر خوشبو کا استعمال کیا جا رہا ہے۔


-
الحرمین الشریفین میں کووِڈ-19 سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کی پاسداری کی ہدایت
سعودی عرب کی صدارتِ عامہ برائے امور الحرمین الشریفین کے سربراہ الشیخ عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس نے مکہ مکرمہ میں المسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں ... بين الاقوامى -
خادم الحرمین الشریفین نے مسجد حرام میں نماز تراویح کی اجازت دے دی
سعودی عرب کی صدارتِ عامہ برائے امور الحرمین الشریفین نے بتایا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ماہ صیام کے دوران صحت کے ... بين الاقوامى -
حرمین میں ماہ صیام کے دوران معتمرین اور نمازیوں کے استقبال کی تیاریاں مکمل
حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی نے ماہ صیام کے دوران حرم مکی میں آنے والے نمازیوں اور معتمرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مسجد ... ایڈیٹر کی پسند