.

عسیرکی مشہور 'بلی' کو دلفریب فن پاروں میں‌ پیش کرنے والے سعودی معلم سے ملیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں‌ آرٹ ایجوکیشن کے ایک استاد نے مشہور 'عسیری بلی' کو دلفریب رنگوں اور پرکشش ڈیزائن کے فن پاروں میں ڈھال کر مملکت میں آرٹ کے دلدادہ لوگوں کی نہ صرف توجہ حاصل کی بلکہ اپنی منفرد پیش کش سے وہ شائقین فن کے لیے تفریح کا ایک نیا اور منفرد طریقہ اختیار بھی سامنے لائے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے آرٹسٹ ماجد عسیری نے اپنے فائن آرٹ کے اچھوتے تجربے کے بارے میں بتایا کہ 'ایک آرٹسٹ کے ذہن میں اپنے آرٹ اور فن پاروں کو زیادہ سے زیادہ خوبصورت اور دلفریب بنانے کا شوق سوار رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میری ہمیشہ یہ خواہش رہی کہ میں اپنے فائن آرٹ کے ٹینلٹ کو بہتر سے بہترین کی طرف سفر جاری رکھوں۔

ماجد العسیری کے فن پارے
ماجد العسیری کے فن پارے

اس طرح میرا یہ شوق سفر حقیقی آرٹ کے ابتدائی مراحل طے کرتے ہوئے آرٹ کے متعدد اسکولوں کے قیام تک پہنچ گیا۔ یہاں تک کہ میں مجھے محسوس ہوا کہ میری روح آرائی تجرید کو حقیقت اور واقعات کو آرٹ کی شکل میں مجسم کرنے کی طرف مائل ہے جو حقیقت پسندی کے قریب ہے۔ چونکہ یہ آرٹ ثقافتی، سماجی اور جمالیاتی گہرائی رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ میرے آرٹ میں عسیر کی مشہور بلی کی گہری چھاپ دکھائی دیتی ہے۔

ماجد العسیری کے فن کا ایک اور نمونہ
ماجد العسیری کے فن کا ایک اور نمونہ

ایک سوال کے جواب میں‌ ماجد العسیری نے کہا کہ میں نے اپنے آرٹ ورک میں‌ عسیری بلی کو اس کی انجینیرنگ اور تکنیکی لغت کے استعمال سے فائدہ اٹھایا اور میں نے آرائشی اورلیز شامل کیے جس سے آرٹ کو ایک نیا اسلوب اور منفرد خد وخال کے ذریعے ظاہر کرنے میں مدد ملی۔ انہوں‌ نے آرٹ کے اس اسلوب کو غیر روایتی اور جدید دور کی ایک خاص آرٹ چھاپ قرار دیا۔

ماجد العسیری کا ایک منفرد فن پارہ
ماجد العسیری کا ایک منفرد فن پارہ

ماجد العسیری نے کہا کہ جب میں آرٹ پڑھا رہا تھا تو میں نے طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو تلاش کیا اور میں نے ان بچوں کی تعلیم سے بہت فائدہ اٹھایا۔ میری بہت سی پینٹنگز طلبا ہی کے طریقوں سے متاثر ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں‌ نے کہا کہ آرٹ میں میرے لیے عسیر کا علاقہ میرے خیالات کا مآخذ ہے۔ عسیر کا جمالیاتی حسن، اس کی زمین، اس کے پہاڑ، وادیاں اور اس کا ثقافتی ورثہ میرے آرٹ کا ذریعہ ہے۔

ماجد کے فن کا ایک اور نمونہ
ماجد کے فن کا ایک اور نمونہ