.

اسلامی یونیورسٹی میں خادم الحرمین الشریفین جامع مسجد تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں خادم حرمین شریفین جامع مسجد تعمیر کرانے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیل کے مطابق جامع مسجد یونیورسٹی کے کیمپس ایچ ٹین سیکٹر میں تعمیر کی جائے گی۔ اس میں چار ہزار افراد نماز ادا کر سکیں گے جبکہ خواتین کے لیے خاص مصلے میں 2 ہزار کی گنجائش ہو گی۔ علاوہ ازیں خارجی صحنوں میں چھ ہزار افراد نماز پڑھ سکیں گے-

اس منصوبے کے تحت خادم حرمین شریفین لائبریری، خادم حرمین شریفین عجائب گھر، امیر محمد بن سلمان کانفرنس ہال، دفتری خدمات زون اور پارکنگ ایریا بھی ہو گا۔