.

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی مسجد نبوی آمد، روضہ رسولﷺ پر حاضری اور نماز ادا

مسجد نبوی امور کے جنرل منیجر کے سیکرٹری ڈاکٹر محمد بن احمد الخضیری نے استقبال کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر آئے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ہفتے کی شام مسجد نبویﷺ روضہ رسول اللہ ﷺ پر حاضری دی اور نماز ادا کی۔

خان في المسجد النبوي
خان في المسجد النبوي

مسجد آمد پر مسجد نبوی امور کے جنرل منیجر کے سیکرٹری ڈاکٹر محمد بن احمد الخضیری نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مسجد نبویﷺ کی سیکیورٹی کے نگران دستوں کے سربراہ کرنل طارق القرافی اور شاہی پروٹوکول کے ریجنل ڈائریکٹر ابراھیم بن عبداللہ بری اور عمومی صدارت برائے امور حرمین شریفین کے دیگر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

خان في المسجد النبوي
خان في المسجد النبوي

عمران خان جمعہ کے روز سعودی ولی عھد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر تین روزہ پر جدہ پہنچے تھے، جہاں انھوں نے سعودی قیادت سے ملاقاتیں کیں اور متعدد دوطرفہ معاہدوں اور مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کیے۔

خان في المسجد النبوي
خان في المسجد النبوي