.

الجزائری پولیس کے ہاتھوں بزرگ شہری پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افریقی ملک الجزائر میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں پولیس اہلکاروں کو ایک نہتے بزرگ شہری پر وحشیانہ تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کےبعد عوام میں پولیس کے خلاف شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوامی حلقوں نےبزرگ شہری پر تشدد کے مرتکب عناصر کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

الجزائر میں 'انٹرلین' ویب سائٹ پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس پانچ پولیس اہلکار وحشیانہ طریقے سے ایک بزرگ شہری پراسے گرفتاری کےبعد مار پیٹ رہے ہیں۔

یہ واقعہ الجزائر میں جمہوری انتقال اقتدار کے لیے ہونے والے مظاہروں کے دوران پیش آیا۔ اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد پولیس کے خلاف سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سماجی کارکن حمزہ عبدالرحمان نے پولیس کے حامیوں کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ آپ کس طرح اپنے بیٹوں کے اس اقدام کی تشریح کریں‌گے۔ کیا یہ پولیس اہلکار اس طرح اپنے وطن کا دفاع کررہے ہیں۔ کیا پولیس اہلکارں یہ ذمہ داری ہے کہ وہ نہتے شہریوں‌کو اس بے دردی کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنائیں۔