.

سعودی عرب کے سیاحتی مقامات عالمی فورمز میں شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی ٹور ازم اتھارٹی نے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقدہ "عرب ٹریول مارکیٹ" نمائش میں حصہ لیا۔ یہ ایونٹ مشرق وسطیٰ کے خطے میں سفر سیاحت کے شعبے میں ایک اہم اور نمایاں عالمی واقعہ ہے۔ اس تقریب میں ٹور آپریٹرز، ہوٹلنگ، ایئر لائنز اور بڑے ترقیاتی منصوبوں سمیت ملک کی سیاحت کی صنعت میں 20 سے زیادہ برانڈز اور کاروباری شراکت داروں نے شرکت کی۔

اس تناظر میں سعودی سیاحت اتھارٹی کے سرکاری ترجمان عبداللہ الدخیل نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ نمائش میں سعودی عرب کی موجودگی انتہائی قابل ذکر تھی۔ سعودی سیاحت پوری دنیا میں آج بہت اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

اکیسویں صدی میں سیاحت کے لیے نیا اور انوکھا نمونہ صرف سعودی عرب پیش کر سکتا ہے ۔ یہ نمائش ایک ایسے وقت میں منعقد کی گئی ہے جب ہم سعودی عرب پر سیاحت کے خزانوں اور سرمایہ کاری کی زبردست صلاحیتوں سے دنیا کی ایک اہم ترین سیاحتی مقام کے طور پر روشنی ڈال رہے ہیں۔ سعودی عرب نے بین الاقوامی اور علاقائی سطح‌ پر سیاحت کے فروغ کے لیے 900 معاہدوں اور یادداشتوں کی منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ ٹورزم اتھارٹی وسیع پیمانے پر دوسری کمپنیوں کی مندوبین کے ساتھ ملاقاتیں کر رہی ہے۔

الدخیل نے بتایا کہ سعودی عرب کی ٹور ازم اتھارٹی نے بھارت کی آن لائن ٹور ایجنسی (TBO) کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کا مقصد سعودی عرب کے سیاحتی مقامات کی آن لائن تشہیر اور ترویج ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی کمپنی 'ہوٹل بڈز' کے ساتھ مشترکہ مارکیٹنگ کا ایک معاہدہ کیا ہے جس کا مقصد سعودی عرب میں سیاحت کو مزید فروغ دینا اور سیاحوں کے قیام وطعام میں عالمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اس کمپنی کا نیٹ ورک 180 مملک تک پھیلا ہوا ہے۔