.

مسجد حرام میں خطبہ کے دوران منبر تک پہنچنے کی کوشش، ایک شخص گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس نے مسجد حرام میں جمعہ کے خطبے کے دوران منبر تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے پولیس کے میڈیا ترجمان کے حوالے سے بتایا زیرحراست شخص کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

بیان میں واقعہ کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ حرمین شریفین کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری وڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے مطاف کے صحن میں خطبے کے دوران تیزی سے منبر کی طرف پہنچنے کی کوشش کی تاہم وہاں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے یہ فورا ہی کوشش ناکام بنادی اور اسے حراست میں لے لیا۔

تفصیل کے مطابق اس دوران مسجد حرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر بندر بلیلہ جمعہ کا خطبہ دیتے رہے اور انہوں نے جمعہ کی نماز پڑھائی۔