ایک ہی یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرنے والی ’’ہم جماعت‘‘ سعودی ماں ۔ بیٹی سے ملیے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے ضلع ثادق سے تعلق رکھنے والی خاتون اور ان کی بیٹی نے ایک ہی یونیورسٹی سے ایک ساتھ اپنی گریجویشن مکمل کی۔

خاتون کا نام عیدہ الرشیدی اور ان کی بیٹی کا نام اریج ہے۔ دونوں ماں بیٹی شقراء یونیورسٹی میں زیر تعلیم رہیں۔

Advertisement

اریج الرشیدی نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ مکمل کرنے کے بعد اس نے اپنی والدہ کو تجویز پیش کی کہ وہ بھی اریج کے ساتھ شقراء یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کریں۔ اریج کے مطابق اس کی والدہ علم ومعرفت سے محبت کرنے والی ایک پر عزم خاتون ہیں۔ وہ ہمیشہ سے تعلیم کے حصول پر اریج اور اس کے بہن بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہیں۔

 عیدہ الرشیدی اور اریج
عیدہ الرشیدی اور اریج

اریج کی والدہ عیدہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی تجویز پر آمادہ ہو کر داخلے کا فارم جمع کرا دیا۔ اس پر انہیں ثادق ضلع میں شقراء یونیورسٹی کی شاخ میں داخلہ مل گیا جب کہ اریج کو حریملاء کے علاقے میں واقع شاخ میں داخلہ ملا۔

عیدہ کے مطابق وہ ایک بیوی، ماں، نانی اور یونیورسٹی طالبہ کے طور پر اپنا کردار نبھانے میں کامیاب رہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں