سعودی عرب میں ماجد الفطیم پراپرٹی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو احمد جلال اسماعیل نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک وڈیو پوسٹ کی ہے۔ وڈیو میں نیوم شہر میں ہوا سے پانی نکالنے کا عمل دکھایا گیا ہے۔
وڈیو میں احمد جلال ہوا سے پینے کا صاف پانی تیار کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے نیوم شہر میں نصب ایک مشین کا استعمال کیا گیا۔ مشین پر یہ عبارت تحریر ہے " آپ کی ہوا آپ کا پانی"۔
Water from thin air - at @NEOM #KSA and coming soon to a @MajidAlFuttaim Tower near you. pic.twitter.com/r4LuC1jqeL
— Ahmed Galal Ismail (@Ahmed_G_Ismail) June 1, 2021
احمد جلال اسماعیل نے باور کرایا کہ ہوای سے پانی نکالنے کی یہ جدید ترین ٹکنالوجی عن قریب ماجد الفطیم ٹاور میں بھی میسر ہو گی۔