.

بادشاہوں کے خصوصی مشیر شیخ ناصرالشثری 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں ایوان شاہی کے مشیر شیخ ناصربن عبدالعزیز الشثری جمعرات کی شب مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 95 برس تھی۔ شیخ الشثری کی نماز جنازہ جمعہ کے روز عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

شیخ ناصر الشثری ’ بادشاہوں کے مشیر‘ کے لقب سے جانے جاتے تھے۔ وہ شاہ خالد بن عبدالعزیز آل سعود کے دورسے ایوان شاہی میں مشیر کے طورپر مقرر ہوئے۔ بعد ازاں شاہ فہد بن عبدالعزیز اور شاہ عبداللہ بن عبدالعریز اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

شہزاد محمد شیخ الشتری کی عیادت کر رہے ہیں
شہزاد محمد شیخ الشتری کی عیادت کر رہے ہیں

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے شیخ الشتری کی ایام علالت میں عیادت بھی کی تھی۔

شیخ الشتری شاہ خالد مرحوم کے ہمراہ
شیخ الشتری شاہ خالد مرحوم کے ہمراہ

اہل خانہ کی اطلاع کے مطابق شیخ الشثری کو جمعہ کے روز نماز عصر کے ریاض کے ’العود‘ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔