سعودی عرب کی ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی جو دنیا کے سیاحت کے شعبے میں دنیا کی سب سے بڑی ڈویلپر ہے نے اپنے عالمی مشاورتی بورڈ میں دو نئے ماہرین کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔
مہمان نوازی اور سیاحت کے شعبے میں نئے ارکان 50 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ وہ بحر احمر پروجیکٹ کی رہ نمائی اور 2022 کے آخر تک اس کے پہلے مہمانوں کا استقبال کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی میں بطور مشیر شامل ہونے والی فرانسس-این کییلر ٹورازم آسٹریلیا اور وزٹ برٹین کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔ وہ لگژری برانڈنگ کے بانی پیئرس سمٹ کمپنی کے موجودہ بین الاقوامی مشاورتی بورڈ میں شامل ہیں۔ اس کمپنی میں کاروبار ، سرمایہ کاری، سیاحت ، ماحولیاتی استحکام اور وسائل کے تحفظ کے آٹھ ماہرین شامل ہیں۔

ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی کے ’سی ای او‘ جان پاگانو نے کہا کہ جب ہم اگلے سال کے دوران اپنے پہلے مہمانوں کا استقبال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں ہماری توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ ہم بحیرہ احمر پروجیکٹ کے سب سے خوبصورت خزانے کو دنیا کے ساتھ کیسے بانٹ سکتے ہیں۔ہمیں بے حد خوشی ہے کہ کمپنی کے ایڈوائزری بورڈ میں دو نئے ماہرین شامل ہوئے ہیں۔

فرانسس-این کییلر کی مہمان نوازی اور سیاحت ، کاروبار ،ایونٹس، تعلیم اور مالی خدمات میں 25 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔
کمپنی میں بہ طور مشیر شامل ہونے والے پیئرز شمٹ کے پاس لگژری برانڈز کی تیاری کے 25 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ 2002 میں شمٹ نے لگژری برانڈنگ کی بنیاد رکھی۔