.

جنگی ڈانس ’تعشیر‘: طائف میں خوشی کے موقع پر حاضرین کو محظوظ کرنے کا ذریعہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شہر طائف کے روائتی رقص ’تعشیر‘ میں نوجوان اپنے پیروں تلے فائر کھولتے ہیں۔ یہ طائف کا ایک منفرد کھیل ہے۔

اسے سرانجام دینے والا عرب نوجوان لمبی چھلانگ لگا کر اپنے ہی پیروں تلے فائر کھول دیتا ہے۔ ایسا کرتے ہوئے وہ اپنے جسم کا توازن کسی ماہر ایتھلیٹ کی طرح برقرار رکھتا ہے تاکہ حادثاتی چوٹ سے بچا جا سکے۔

التعشير
التعشير

طائف کے ایک مقامی شہری اور ٹورسٹ گائیڈ عبدالرحمن الدغيلبی اس کھیل کو اپنے آبا واجداد کی وراثت قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں: ’ہم اپنے بچوں کو یہ رقص سکھاتے ہیں تاکہ وہ اپنے بچوں کو اور ان کے بچے اپنے بچوں کو یہ سکھاتے رہیں۔‘

التعشير
التعشير

یاد رہے کہ تلواروں اور بندوقوں کے ساتھ مخصوص انداز کے رقص کئی صدیوں سے عرب ثقافت کا حصہ ہیں۔

عبدالرحمن الدغيلبی کا کہنا ہے کہ بچوں کو تربیت دیتے ہوئے اصلی ہتھیار استعمال ہوتے ہیں مگر آغاز میں بارود نہیں بھرا جاتا۔ انہوں نے بتایا: ’مرحلہ وار تربیت سخت کر دی جاتی ہے جب تک کہ بچہ اکیلے رقص کرنے کے قابل نہ ہو جائے۔‘