.

بحر احمر فلم میلے میں فلم سازوں اور تخلیق کاروں کے لیے 10ملین ڈالر مالیت کا فنڈ قائم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ریڈ سی فلم فیسٹیول فاونڈیشن نے عرب دنیا اور افریقہ کے ہدایت کاروں کے فلمی منصوبوں کی تکمیل کے لئے 37.5 ملین سعودی ریال (10 ملین ڈالر) مالیت کے فنڈ کا اعلان کیا ہے۔ فنڈ سکرپٹ سے سکرین پر اپنا کام منتقل کرنے والے تخلیق کاروں کی مدد بھی کرے گا۔ جس سے فلم سازوں کی ایک نئی نسل سامنے آئے گی۔

ریڈ سی فنڈ اپنے پہلے سال میں 100 سے زیادہ منصوبوں میں تعاون کرے گا جس میں افسانوی، دستاویزی اور اینی میشن فیچر فلموں کے ساتھ ساتھ قسط وار سلسلے فلم سازوں کے لئے گیم چینجنگ ثابت ہوں گے۔

سینیما ۔۔۔ خیالی تصویر [شٹرسٹاک]
سینیما ۔۔۔ خیالی تصویر [شٹرسٹاک]

سعودی شہری ریڈ سی فلم فنڈ میں ترقی اور تیاری میں مختصر فلموں کی مدد کے لئے درخواست دے سکیں گے۔ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (آر ایس ایف ایف) کے آرٹسٹک ڈائریکٹر ایڈورڈ وینٹروپ نے کہا ہےکہ افریقی اور عرب سنیما کی مدد کرنا بہت ہی دلچسپ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحراحمر فنڈ عرب دنیا اور افریقہ میں فلموں کی ترقی، تیاری اور پوسٹ پروڈکشن کے لئے 10 ملین ڈالر تک کی 100 سے زائد گرانٹس فراہم کرنے میں سنیما کی مدد کرے گا۔

ریڈ سی فنڈ علاقائی سکرین سیکٹر کے لئے فاونڈیشن کی وابستگی کا حصہ ہے جس میں جدہ شہر کے تاریخی علاقے البلد میں 11 تا 20 نومبر آر ایس ایف ایف کا افتتاح کا شامل ہے۔

وزیر ثقافت شہزادہ  بدر بن عبدالله بن فرحان
وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبدالله بن فرحان

بحر احمر فنڈ تین اہم حصوں میں تقسیم ہو گا۔ سب سے پہلے ترقی ہے جبکہ دوسرا زمرہ ریڈ سی فنڈ، پروڈکشن ہے، جو پروڈکشن میں جانے والے منصوبوں کو ہدف بناتا ہے۔ تیسرا زمرہ ریڈ سی فنڈ، پوسٹ پروڈکشن ہے جو پوسٹ پروڈکشن کے تمام پہلووں میں تعاون فراہم کرے گا۔ اس طرح دی جانے والی گرانٹس سے فلم سازوں کو اپنی فلموں کو مکمل کرنے اور تقسیم اور نمائش کے لئے تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

افریقی یا عرب ڈائریکٹرز کے منصوبوں کی حمایت کے لئے دنیا بھر سے درخواستوں کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے کیونکہ بحر احمر کا فنڈ 21 جولائی تک کھلا رہے گا۔