.

جیف بیزوس کی مطلقہ کا 2 ارب70 کروڑ ڈالر کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان

میک کینزی کی صاحب ثروت لوگوں کو بھی خیرات کا مشورہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

میک کینزی اسکاٹ کو معلوم ہے کہ اس کی وجہ شہرت دُنیا کے سب سے امیر لوگوں میں سے شامل ہونا ہے۔ مگر وہ دولت کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز نہیں بننا چاہتیں۔ انہوں نے میڈیا کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے صاحب ثروت لوگوں کو اپنی دولت کا ایک بڑا حصہ ضرورت مندوں کے لیے وقف کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اسکاٹ کی طرف سے ’میڈیم‘ ویب سائٹ پر ایک اشتہار میں لکھا ہے میں اس پوسٹ کو لکھنے بیٹھی تو مجھے لگا جیسے میں اٹک گئی ہوں۔ میں اپنی ذات پر کم اور دوسرے لوگوں پر زیادہ توجہ دینا چاہتی ہوں۔ میں جانتی ہوں کہ میرے بارےمیں میڈیا کے بعض قصے کہانیاں میری دولت کے گرد گھومتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس منشورسے میرا مقصد '286 ٹیموں کو بااختیار بنانا ہے جو دنیا کو اپنی آواز سنا سکیں۔

حال ہی میں بزنس جریدے فوربز کے مطابق اسکاٹ نےجیف بیزوس سے طلاق کے بعد 60 ارب ڈالر کی رقم حاصل کی۔ اس نے سال کی پہلی سہ ماہی میں 286 با اثر سماجی بہبود کی تنظیموں پسماندہ اور نظر انداز کیے گئے طبقات کی مدد کے لیے دو ارب 70 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا۔

اسکاٹ نے کہا کہ وہ ٹیمیں جو ان طبقات کے لیے کام کرتی ہیں۔ یہ رقم امریکا میں ان میں الاسکا آبائی ورثہ سینٹر ، چارلس ایچ رائٹ میوزیم آف افریقی امریکن ہسٹری ، ہارلم ڈانس تھیٹر ، مائن ایکسپنین آرٹس فنڈ ، نسلی مساوات چیریٹیبل انیشی ایٹو اور ساؤتھ ویسٹ ٹیکساس جونیئر کالج جیسے اداروں کو بھی دی جائے گی۔

سی این بی سی کے مطابق اسکاٹ کا ماننا ہے کہ جو لوگ عدم مساوات کے خلاف لڑ رہے ہیں وہ میڈیا کی کوریج میں اس تبدیلی کے مستحق ہیں جو وہ کر رہے ہیں۔

اسکاٹ نے 2019 میں علیحدگی کے بعد ایمیزون کمپنی کے مالک بیزوس کے 25 فی صد حصص حاصل کرلیے تھے۔ طلاق لینے اور طلاق کے عوض خطیر رقم حاصل کرنے کے بعد اسکاٹ کا شمار بھی ارب پتی لوگوں میں ہونے لگا ہے۔