.

تھپڑکھانے کے بعد اب آپ کی طبیعت کیسی ہے؟، بچےکا فرانسیسی صدر سے سوال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانسیسی صدر کے لاسوم صوبے کےدورے کے دوران ایک بچے نےانہیں ایک حیران کن سوال پوچھ کر نہ صرف حیران بلکہ شرمندہ کر دیا۔ بچے نے معصومانہ لہجے میں پوچھا کہ جناب صدر ایک شہری سے تھپڑ کھانے کے بعد اب آپ کے مزاج کیسے ہیں؟۔

خیال رہے کہ فرانسیسی صدر عمانویل میکروں کو ملک کے جنوب مشرق میں تائین ہرمیٹیج میونسپلٹی کے دورے کے دوران ایک شخص نے تھپڑ مار دیا تھا۔

فرانسیسی اخبار "لی فیگارو" نے جمعرات کو خبر دی کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میکرون خطے کے بوائس ڈی پکارڈی قصبے کے ایک اسکول کا دورہ کر رہے تھے۔ ایک طالب علم نے ٹیلی ویژن کیمروں کے سامنے کھڑے ہو کر بات کرنے کے لیے اجازت طلب کرنے خاطر انگلی اٹھائی۔ اس نے پوچھا کیا آپ تھپڑ کھانے کے بعد ٹھیک ہیں؟۔

صدر میکروں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا اوہ وہ ٹھیک ہیں ، یہ تفریح نہیں تھا اور یہ اچھی بات نہیں ہے۔"

پھر اس نے بچے کو مزید کہا کہ کسی کو اس طرح تھپڑ مارنا کبھی بھی اچھا نہیں ہوتا ، یہاں تک کہ اسکول کے صحن میں بھی یہ اچھا نہیں ہے۔ جس نے مجھے تھپڑ مارا وہ ٹھیک نہیں تھا۔