.
یمن اور حوثی

سعودی ائر ٖڈیفنس نے خمیس مشیط کی سمت بھیجا گیا بارودی ڈرون تباہ کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عرب اتحاد نے کہا ہے کہ ایک اور حوثی ڈرون کو راستے میں تباہ کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے سعودی عرب کے خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

یمن کی عالمی طور پر تسلیم کردہ قانونی حکومت کی رٹ بحالی کے لئے سعودی عرب کی قیادت میں سرگرم عرب اتحاد کے مطابق بین الاقوامی قوانین کی مناسبت سے عام شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔

ایران نواز حوثی ملیشیا یمن میں ان حملوں کو تسلسل سے جاری رکھے ہوئے ہے، جن کی وجہ ملک میں بے روزگاری اور غربت عروج پر ہے۔