ایران کی 33سرکاری ویب سائٹس ضبط، کنٹرول امریکا کے ہاتھ میں!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایران کے دوسرکاری خبری گروپوں پریس ٹی وی اور العالم سمیت 33 ویب سائٹس اوریمن کی حوثی ملیشیا کے زیرانتظام المسیرہ ٹی وی کی ویب سائٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور ان کے صفحہ اوّل پر اپنا بیان پوسٹ کردیا ہے۔

ان میں سے ہر ویب سائٹ پر ایک ہی صفحہ ظاہر ہورہا ہے اور اس پر یہ بیان جاری کیا گیا ہے:’’اس (ویب سائٹ) کو امریکا کی حکومت نے ضبط کر لیا ہے۔‘‘اس کے ساتھ ایران کے خلاف امریکا کی عاید کردہ پابندیوں کے قوانین کا حوالہ دیا گیا ہے اور نیچے وفاقی ادارہ تحقیقات (ایف بی آئی) اور امریکا کے محکمہ تجارت کی مہر لگی ہوئی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نشریات (آئی آر آئی بی)نے ایک بیان میں کہا ہے کہ العالم کے علاوہ بعض دوسری ویب گاہیں بھی ضبط کر لی گئی ہیں۔ان میں فلسطین سے متعلق نشریات اور عربی زبان میں مذہبی اور ثقافتی چینل کی ویب سائٹ بھی شامل ہے۔

آئی آرآئی بی نے اس کے ردعمل میں امریکا پراظہاررائے کی آزادی کو دبانے کا الزام عاید کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ مزاحمت نوازمیڈیا کو بلاک کرنے کے عمل میں اسرائیل اور سعودی عرب کے ساتھ شامل ہوگیا ہے۔اس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ میڈیا ذرائع خطے میں امریکی اتحادیوں کے جرائم کو بے نقاب کررہے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں