’نیوم‘ اور ’کاؤسٹ‘ کا دنیا کا سب سے بڑا مرجانی پارک قائم کرنے کا مشترکہ منصوبہ
نیوم اور کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی (کاؤسٹ) نے نیوم شہر میں بحر الاحمر کے کنارے واقع شوشا جزیرے پر دنیا کا سب سے بڑا مرجانی پارک تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پارک ایک 100 ہیکٹر رقبے پر محیط ہو گا۔
جزیرہ "شوشا‘‘، جسے ’’جزیرہ مرجانی پارک" بھی کہا جاتا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے نتائج کی روشنی میں مرجانی چٹانوں کی حفاظت اور بحالی کی کوششوں کا ایک جدید عالمی مرکز بن جائے گا۔ دونوں اداروں نے اس منصوبے کی تکمیل کے لیے 2025ء کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد ‘نیوم‘ مرجانی چٹانوں کی بحالی کے شعبے اور عالمی مرجان کی ترقی کے لیے سرکردہ مرکز بن جائے گا۔
سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق NEOM کے ’سی ای او‘ انجینئر نظمی النصر نے کہا کہ ہم ماحول اور اس کے تمام عناصر ترکیبی کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک مربوط نظام کے اندر کام کر رہے ہیں۔ ہم خاص طور پر سمندری راستوں میں مرجان کی چٹانوں کو بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔ یہ ماحولیاتی اہداف میں سے ایک ہے جس کے حصول کے لیے ہم مل کر کام کر رہے ہیں۔
-
وڈیو: نیوم میں ہوا سے پانی کس طرح پیدا کیا جاتا ہے؟
سعودی عرب میں ماجد الفطیم پراپرٹی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو احمد جلال اسماعیل نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک وڈیو پوسٹ کی ہے۔ وڈیو میں نیوم شہر میں ہوا سے ... ایڈیٹر کی پسند -
نیوم کے’دا لائن منصوبہ‘ کے انفرااسٹرکچرپر100-150ارب ڈالر لاگت آئے گی:گورنر پِف
سعودی عرب کے مستقبل کے شہر نیوم میں دالائن منصوبہ کے انفرااسٹرکچر پر ایک سو سے ڈیڑھ سو ارب ڈالر تک لاگت آئے گی۔ دالائن منصوبہ کے بارے میں یہ نئی تفصیل ... بين الاقوامى -
سعودی عرب : نیوم کے ہوائی اڈے پر آج سے پروازوں کی آمدورفت کا آغاز
سعودی عرب کے جدید تعمیر ہونے والے صنعتی شہر نیوم بے کے ہوائی اڈے پر آج اتوار سے تجارتی پروازوں کی آمد کا آغاز ہورہا ہے۔یہ خطے میں پہلا ... بين الاقوامى -
شاہ سلمان تعطیلات گذارنے ’نیوم‘ پہنچ گئے
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود تعطیلات گذارنے کے لیے سوموار کے روز نیوم روانہ ہو گئے۔ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چند رز تک وہاں ... مشرق وسطی