.

بادلوں کےغبار سے چاند کے گرد بننے والے دائرے کا منفرد نظارہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پرسوں جمعرات کی شب چوہدویں کے چاند (بدر) کے موقع پر چاند کے اطراف میں گرد کا ایک دائرہ دیکھا گیا جس نے چاند کی روشنی کو معمولی متاثر کیا۔ مقامی سطح پر فضائی مظہر کو’اکلیل‘ کہا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے چاند کی کئی تازہ تصاویر سامنے آئیں اور شہریوں نے جدہ سے چاند کے اس منفرد فضائی منظر کی تصاویر شیئر کیں۔ یہ منظر موسم صاف ہونے کی صورت میں عام آنکھ سے دیکھا جاسکتا ہے۔

درایں اثنا سعودی عرب کی فلکیاتی آرگنائزیشن کے چیئرمین انجینیر ماجد ابو زاھرہ نے بتایا کہ گذشتہ شب چاند کی روشنی 99 اعشاریہ 9 فی صد دیکھی گئی مگر بادلوں کی وجہ سے چاند کے گرد ایک معمولی دائرہ بن گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے فکلیاتی مظاہر اکثر خلا میں دیکھے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اکلیل‘ یا لڑی انتہائی معمولی نوعیت کا ایک دائرہ ہوتا ہے۔ یہ چاند کے نسبتا قریب ہوتا ہے اور بعض اوقات اس کے ایک سے زیادہ رنگ بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اکلیل کو دیکھنے کے لیے زیادہ موزوں وقت چاند کے مکمل ہونے کی تاریخوں میں ہوتا ہے۔ جب چاند کی روشنی مکمل ہوتی ہے تو اس وقت یہ دائرہ زیادہ نمایاں دکھائی دیتا ہے۔