مالی مشکلات سے دوچار لبنانی فوج کا سیاحوں کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز

فوجی اہلکاروں کی ماہانہ تنخواہ ایک ہزار ڈالر تھی جو کم ہو کر 85 ڈالر کے مساوی رہ گئی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لبنان کی فوج نے مالی مشکلات سے نمٹنے اور عسکری ادارے کا خزانہ بھرنے کی غرض سے سیاحوں کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کیا ہے۔ فوج کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے لبنان کا فضا سے نظارہ کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ لبنان بدترین معاشی اور اقتصادی بحران سے گزر رہا ہے۔ عالمی بینک کے اندازے کے مطابق لبنان کو مشکل ترین مسائل کا سامنا ہے جو دنیا نے ڈیڑھ سو سال سے زائد کے عرصے میں نہیں دیکھے۔ لبنان کی فوج پر بھی اقتصادی بحران کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں لبنانی پاؤنڈ کی قدر میں نوے فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ فوجی اہلکاروں کی ماہانہ تنخواہ ایک ہزار ڈالر کے برابر تھی جو کم ہو کر 85 ڈالر کے برابر ہو گئی ہے۔ افراط زر میں بے حد اضافے کے باعث حکومت نے سبسڈی بھی واپس لینا شروع کر دی ہے۔

لبنانی فوج کے سربراہ فرانس میں
لبنانی فوج کے سربراہ فرانس میں

ہیلی کاپٹر سے شہر کی سیر کے لیے جمعرات سے بکنگ کا آغاز ہو رہا ہے۔ ہیلی کاپٹر کی پندرہ منٹ کی پرواز کے لیے 150 ڈالر لیے جائیں گے۔ فوجی ہیل کاپٹر رابنسن آر 44 میں سیاحوں کو شہر کی سیر کروائی جائے گی۔ ہیلی کاپٹر سروس تین سال اور اس سے زیادہ عمر کے سیاحوں کے لیے شروع کی گئی ہے۔ ہیلی کاپٹر کی فی پرواز میں تین لوگوں کو بیٹھنے کی اجازت ہو گی۔

ہیلی کاپٹر کی سواری میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو فوج کی ویب سائٹ پر موجود ایک فارم بھرنا ہوگا جس میں انہیں واضح کرنا پڑے گا کہ وہ کس علاقے کی سیر کرنا چاہتے ہیں۔

لبنان کو درپیش مالی مسائل کے باعث فوج کو ساز و سامان کی خرید اور دیکھ بھال کے لیے اخراجات پورا کرنا مشکل ہو گئے ہیں۔ گزشتہ سال فوج نے کہا تھا کہ مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے ڈیوٹی پر موجود سپاہیوں کو ملنے والی خوارک میں بھی کمی کی گئی ہے۔

لبنانی فوج مظاہرین کے ساتھ مل کر نعرے لگا رہی ہے
لبنانی فوج مظاہرین کے ساتھ مل کر نعرے لگا رہی ہے

فوج کے سربراہ جنرل عون نے جون کے شروع میں کہا تھا کہ لبنان کو غیر معمول معاشی بحران کا سامنا ہے جو عنقریب حل ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے۔ لبنان کی فوج کو مستحکم رکھنے کی غرض سے عالمی اداروں نے جون میں لاکھوں ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا تھا تاکہ بنیادی دیکھ بھال اور انسانی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں