سعودی عرب کے جزیرہ ’مارکا‘ کا شمار مملکت کے ان جزائر میں ہوتا ہے جو دلفریب اور جاذب نظر قدرتی حسن کی دولت سے مالا مال ہیں۔
یہ جزیرہ ایک طرف گہرے نیل گوں پانیوں اور ان میں موجود مرجانی چٹانوں کی وجہ سے سیاحوں کے لیے کشش رکھتا ہے اور دوسری طرف اس کا ریتلا سفید ساحل بھی کم دلکش نہیں۔ یہ جزیرہ ماہی گیروں، تیراکوں اور غوطہ خوری کے شوقین افراد کے لیے جنت سے کم نہیں۔ یوں جزیرہ مارکا مرجانی چٹانوں اور دلکش ساحل کا حسین امتزاج ہے۔
سیاحوں کی توجہ کا مرکز جزیرہ مارکا عسیر کےساحل پر واقع ہے۔ یہ جنوب مغربی گورنری البرک کا حصہ ہے۔ اس کے اطراف میں کئی اقسام کے پودے اور سدا بہار سرسبز درخت موجود ہیں جب کہ اس کے اندر مرجانی چٹانوں کا ایک بڑا ذخیرہ ہے۔

ٹوریسٹ گائیڈ عبداللہ الشہرانی نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ البرک گورنری کے ساحلی علاقوں میں کئی جزائر واقع ہیں۔ ان میں سب سے مشہور اور سب سے خوبصورت جزیرہ مار کا ہے۔ اس کے اندر ایک خوبصورت جھیل بھی پائی جاتی ہے جس اس کے حسن کو مزید دوبالا کر دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جزیرہ مارکا کے اطراف میں آٹھ چٹانی جزائر ہیں۔ اس جزیرے پرموجود دلکش چیزوں میں اس کی چٹانوں پر پانی کے مسلسل بہاؤ کے نتیجے میں بننے والے پہاڑی مجسمے ہیں جو فن پاروں سے کم نہیں۔ یہاں پرکثیر تعداد میں مرجانی چٹانی پائی جاتی ہیں۔ گرمیوں میں اس جزیرے میں شدید گرمی ہوتی ہے جب کہ سردیوں میں اس کا موسم معتدل ہوتا ہے۔

جزیرہ مارکا ساحل سے 20 کلو میٹر کی مسافت پر ہے۔ کشتی کے ذریعے صرف تیس منٹ میں اس تک پہنچا جا سکتا ہے۔ اس جزیرے پر کھڑ ہو کر اطراف کے چھوٹے جزائر کا بھی مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ یہاں پر مانگروف اور نایاب نارنگی رنگ کے پودے وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
الشہرانی کا کہنا تھا کہ جزیرہ مارکا کی سیرکوآنے والے سیاح ڈولفن سے فائدہ اٹھانے، قدرتی مناظر کی تصویر کشی، غوطہ خوری کے ذریعے مرجانی چٹانوں کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں پر کئی مہاجر پرندے بھی سیاحوں کا استقبال کرتے ہیں۔
-
سعودی عرب کے جزیرہ 'تاروت' پر نایاب شکاری عقاب توجہ کا مرکز
سعودی فوٹو گرافر کی جانب سے ایک عقاب کی مچھلی کے شکار کے دوران لی گئی تصویر نے دنیا کے اس نایاب شکاری پرندے کو عوام و خواص کی توجہ کا مرکز بنا ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں تاریخی ورثے کی بحالی، جزیرہ تاروت میں گھر کی مرمت کا منصوبہ
سعودی عرب میں الشرقیہ صوبے کی میونسپلٹی نے قطیف ضلع کے جزیرے تاروت میں واقع ایک تاریخی گھر کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔ یہ منصوبہ صوبے کے شہروں اور ... مشرق وسطی -
تبالہ: تہذیبی ورثے سے مالا مال جزیرہ عرب کا ایک قدیم ترین گاؤں
سعودی عرب کے جنوب میں بیشہ ضلع میں واقع گاؤں "تبالہ" جزیرہ عرب کے ان قدیم ترین دیہات میں سے ہے جہاں قبائل نے سکونت اختیار کی۔ یہ مقام اپنے ... ایڈیٹر کی پسند