امریکا میں Centers for Disease Control and Prevention (CDC) کی جانب سے لوگوں کو خبردار کیا گیا کہ وہ اسہال میں مبتلا ہونے کی صورت میں تیراکی ہر گز نہ کریں۔ تاہم ایسا نظر آتا ہے کہ مذکورہ مراکز کا یہ اقدام ان ہی کے خلاف چلا گیا ہے۔ مراکز نے اپنے انتباہی بیان کے ساتھ جو تصاویر استعمال کی ہیں ان کی وجہ سے عوامی حلقوں میں بڑا تنازع پیدا ہو گیا ہے۔
Don’t swim or let your kids swim if sick with diarrhea. One person with diarrhea can contaminate the entire pool. Learn more ways to keep you and those you care about healthy. #HealthySwimming https://t.co/3ogS3ZlQX6 pic.twitter.com/lbN6uvvufu
— CDC (@CDCgov) July 1, 2021
اس سلسلے میں سی ڈی سی کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسہال میں مبتلا ہونے کی صورت میں تیراکی کرنا خطرناک ہے۔ ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ "اسہال سے متاثرہ شخص پورے سوئمنگ پول کو آلودہ کر سکتا ہے"۔ اس ٹویٹ کے ساتھ منسلک متحرک تصویر میں ایک لڑکی کو پھسلتے ہوئے سوئمنگ پول میں جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ اس کی پشت پر کتھئی رنگ کی لکیر ظاہر ہو رہی ہے۔
Diarrhea and swimming don’t mix! Follow CDC’s Steps for Healthy Swimming to help protect yourself and those you care about from illness at the pool. https://t.co/nA0chO6Q9E #HealthySwimming pic.twitter.com/bIraeTY2bd
— CDC (@CDCgov) July 2, 2021
ٹویٹ میں اس طرح کی صورت حال میں واجب العمل ضروری ہدایات بھی بتائی گئی ہیں۔ البتہ اس متحرک تصویر میں رنگوں کے استعمال کو ہر خاص و عام کی جانب سے مذاق کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔