سعودی عرب میں حج سکیورٹی فورس کی پریس کانفرنس میں پہلی مرتبہ خاتون سکیورٹی اہلکار خاتون عبیر الراشد کو بریفنگ کا موقع دیا گیا۔ عبیر الراشد نے پریس کانفرنس میں حج موسم کے دوران ٹریفک اور سکیورٹی فورسز کی سکیموں کی تفصیلات بیان کیں۔
حضور لجندية سعودية في مؤتمر قيادات أمن #الحج، يُظهر أن عجلة #تمكين_المرأة في #السعودية تسير بسرعة كبيرة في كافة القطاعات المدنية والعسكرية..شاهد التفاصيل
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) July 14, 2021
عبر:@Sultan_mr_ pic.twitter.com/a4CWhxqL2R
انھوں نے بتایا کہ اس سال حج مقامات پر ٹریفک اور سکیورٹی فورس کے اہلکار کیا خدمات انجام دیں گے اور سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کے حوالے سے نئے اقدامات کیا کیے جائیں گے۔ پریس کانفرنس میں حج سکیورٹی فورس کے کمانڈر میجر جنرل زاید الطویان نے بتایا کہ حج کے موقع پر ٹریفک اور سکیورٹی کارروائی کو موثر بنانے کے لیے خفیہ پٹرولنگ فورس تشکیل دی گئی ہے۔