شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے زیر اہتمام موریتانیہ میں دل کے77 کامیاب آپریشن
شاہ سلمان سنٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینیٹیرین ایکشن نے رابطہ عالم اسلامی کے تعاون سے افریقی ملک موریتانیہ میں اوپن ہارٹ سرجری اور کیتھرائزیشن پروسیجر کے لیے اپنی رضاکارانہ طبی مہم مکمل کر لی ہے۔

یہ مہم 14 سے 18 جولائی تک جاری رہی۔ مہم کے دوران رضاکارانہ میڈیکل ٹیم نے 77 کامیاب کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کے پروسیجر انجام دیئے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ اسکیم بہت سے ضرورت مند ممالک میں سعودی عرب کے ذریعہ نافذ ایک ایسے انسان دوست منصوبوں میں سے ایک ہے جس کا مقصد محدود آمدنی والے خاندانوں کے مریضوں کو علاج معالجہ فراہم کرنا ہے۔