سعودی عرب یکم محرم 1443ھ سے غیر ملکی متعمرین کے مشروط خیر مقدم کے لیے تیار
قومی کمیٹی برائے حج وعمرہ کے رکن ھانی علی العمیری نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو خصوصی طور پر بتایا ہے ’’کہ سعودی حکومت نے یکم محرم 1443ھ سے بیرون سعودی عرب کے معتمرین کے لئے عمرہ سیزن کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘
اس مقصد کے لیے غیر ملکی متعمرین کے استقبال اور مسجد حرام میں نمازوں کی ادائی کا شیڈول ترتیب دینے کے لیے 500 عمرہ کمپنیاں معتمرین کے خیر مقدم کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

عمرہ سیزن سے استفادہ کرنے کے لیے صحت اور سلامتی سے متعلق قواعد وضوابط کی پیروی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ بیرون ملک سے عمرہ کی غرض سے مملکت آنے والے کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والے اللہ کے مہمان سکون اور حفاظت سے عبادت کر سکیں۔
ھانی علی العمیری نے بتایا کہ عمرہ کی 6000 غیر ملکی کمپنیاں ہیں۔ نیز 30 آن لائنز پورٹلز کے ذریعے عمرہ کے دوران رہائش کا انتظام کیا جا سکے گا۔ سعودی وزارت حج اور عمرہ کے منظور شدہ اور بااعتماد پورٹلز کے ساتھ B2B اور B2C شرائط کے تحت آن لائن بکنگ، رہائش اور سفری سہولیات کی بکنگ کرائی جا سکے گی۔
-
رمضان پرمٹ کے بغیر عمرہ پر روانہ ہونے والوں کو دس ہزار ریال جرمانہ کی سزا
سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ عمرے کے لیے اجازت نامے کے بغیر حرم شریف جانے والے پر دس ہزار ریال جرمانہ ہو گا- دوسری جانب وزارت حج وعمرہ نے کہا ... بين الاقوامى -
"کرونا ویکسین کورس مکمل کرنے والوں کو عمرہ ادائی کا اجازت نامہ جاری ہو گا"
سعودی وزارت حج وعمرہ کے ایک عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر مملکت کی حکیمانہ قیادت حرمین شریفین کی زیارت کا عزم رکھنے والوں ... ایڈیٹر کی پسند -
مسجد حرام میں عمرہ کے لیے آنے والے غیر مجاز افراد کی نشاندہی
سعودی عرب کے نائب وزیرحج وعمرہ ڈاکٹرعبدالفتاح بن سلیمان مشاط نے بتایا ہے کہ حرم مکی میں معتمرین کے استقبال کے لیے قائم کردہ مراکز میں نمازیوں اور ... مشرق وسطی -
اجازت نامے کے بغیر کسی کو مسجد حرام پہنچنے نہیں دیا جائے گا : عمرہ سیکورٹی فورس
مکہ مکرمہ میں عمرہ سیکورٹی فورسز کی کمان کے اعلان کے مطابق رمضان مبارک میں معتمرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے متعین کردہ شرائط کی منظوری دے دی ... مشرق وسطی