چوہے نے ہسپانوی پارلیمنٹ میں کیا تماشا لگایا: ویڈیو دیکھیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پارلیمنٹ ہاؤس جیسے اہم مقامات میں حشرات الارض کی موجودگی تو حیرت کی بات نہیں، مگر کوئی چوہا ایوان کی کارروائی کے دوران ادھم مچا دے ایسی ’’واردات‘‘ شاذ ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔

اسپین کی پارلیمنٹ میں ایسا ہی شاذ ونادر واقعہ رونما ہوا ہے۔

Advertisement

مقامی میڈیا کے مطابق ایوان کے جاری اجلاس کے دوران ایک ’بھاری بھرکم‘ بن بلایا مہمان (چوہا) ہال میں گھس آیا اور اس نے اجلاس کو تل پٹ کردیا۔ اجلاس میں تمام ارکان اپنی نشستوں سے دور ہٹ گئے اور ہر طرف شور مچ گیا۔

اس خبر سے منسلک ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں چوہے کے ایوان کے جاری اجلاس کے دوران گھس آنے کے بعد منظر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ واقعہ جنوبی اسپین کے خود مختار صوبہ اندلس کی پارلیمنٹ میں پیش آیا۔ چوہے کی آمد سے ارکان اتنے خوف زدہ ہوئے کہ انہیں اجلاس ہی ملتوی کرنا پڑا۔ تاہم کچھ دیر بعد پورے ایوان پر بھاری پڑنے والے چوہے کو پکڑ لیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں