مامتا کی آنکھوں میں خون اتر آیا، رونے والی بیٹی پانی کے ڈرم میں ڈبو دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر میں ایک سنگ دل ماں نے اپنی ہی کوکھ سے جنم لینے والی بچی کو مسلسل رونے چلانے کی وجہ سے پانی سے بھرے ڈرم میں ڈبو کر ننھی جان کی زندگی کا چراغ گل کر ڈالا۔ یہ المناک واقعہ مصر کی الفیوم گورنری میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق الفیوم گورنری کے طامیہ پولیس سینٹر کو ایک اطلاع ملی کہ سرسنا گاؤں میں ایک خاتون نے اپنی نو سالہ بچی کو پانی کے ڈرم میں پھینک کر قتل کر دیا۔

Advertisement

پولیس نے موقعے پر پہنچ کر تمام شواہد کا تفصیلی معائنہ کیا۔ مقتول بچی پانی کے ڈرم میں تھی جب کہ اس کی ماں بھی گھر پر موجود تھی۔ پولیس نے بچی کی لاش ڈرم سے نکالی۔ زیادہ دیر پانی میں رہنے کی وجہ سے لاش کا رنگ نیلا پڑ چکا تھا نعش کے جسم میں پانی بھر چکا تھا۔

پولیس کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ خاتون کی تین بچیاں ہیں اور وہ خود نفسیاتی عوارض کا شکار ہے۔ وہ پہلے بھی بچیوں پر تشدد کی مرتکب ہو چکی ہے۔ اس نے ایک بچی کے رونے چلانے پر اسے جان چھڑانے کے لیے جان سے ہی مار ڈالا۔ پولیس نے سفاک ماں کو گرفتار کرکے اس کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں