’سعودی عرب میں ہوا میں معلق پُل عبور کرنا مشکل مہم سر کرنے سے کم نہیں‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے جنوب میں پہاڑوں کے دامن میں ہوا میں معلق آہنی رسوں اور لکڑی سے بنا پُل ہر خاص و عام کی توجہ کا مرکز ہے۔

یہ پل جہاں سیاحت کے عشاق کے لیے ایک پسندیدہ مقام ہے وہیں یہ بہت سے لوگوں کے لیے اپنی ساخت کے اعتبار سے ایک مہم جوئی سے کم بھی نہیں کیونکہ اس پل کو عبور کرنا دل گردے کی بات ہے۔ بادلوں اور دھند میں گھرا یہ پل سیاحوں کے لیے غیر معمولی کشش رکھتا ہے۔

مہم جوئی کی اصل روح اجاگر کرتی احمد سلمان کے کیمرے سے بنائی گئی تصویر
مہم جوئی کی اصل روح اجاگر کرتی احمد سلمان کے کیمرے سے بنائی گئی تصویر

اس پل کو عبور کرنا مشکل مہم سر کرنے کے مترادف ہے۔ یہاں سے گذرنے والے بہترین قدرتی ماحول اور قدرتی فضا ومناظر سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔ پل سے گذرنے والے ساتھ ساتھ یادگاری فوٹو بناتے اور شوشل میڈیا کے ذریعے ان کی تشہیر کے ساتھ ناظرین سے داد تحسین حاصل کرتے ہیں۔

یہ پل سعودی عرب کے جنوبی علاقے الباحہ کے رغدان پارک میں واقع ہے، جہاں ہمہ وقت سیاحوں کا رش لگا رہتا ہے۔

دھند پر چہل قدمی  - تصوير أحمد سلمان
دھند پر چہل قدمی - تصوير أحمد سلمان

الباحہ سیکرٹریٹ میں سروسز کے سیکرٹری انجینیر عبدالعزیز المالکی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ معلق پل کی لمبائی 100 میٹر اور بلندی 13 سے 15میٹر ہے۔ پل کی تعمیر میں استعمال کرنے والے سیاحوں کی سلامتی اور حفاظت کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا گیا ہے۔

معلق پل پر چلنے کا لطف اسے عبور کرنے والے جانتے ہیں ۔ تصویر احمد سلمان
معلق پل پر چلنے کا لطف اسے عبور کرنے والے جانتے ہیں ۔ تصویر احمد سلمان

ایک سوال کے جواب میں انجینیر المالکی نے کہا کہ الباحہ گھاٹی کے رغدان جنگل سے متصل یہ پل دھند سے ڈھکا رہتا ہے۔ سرکاری سطح پر اسے ایک آزمائشی پکنک پوائنٹ کے طور پر جلد ہی منظور کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں