یاسمین اور تھانی کی اولمپکس میں سعودی نمائندگی پر فخر ہے: شہزادی ریما
عالمی اولمپک کمیٹی کی رکن اور ٹوکیو میں منعقعدہ اولمپک مقابلے 2020 میں سعودی وفد کی رکن شہزادی ریما بنت بندر نے سعودی خواتین کھلاڑیوں یاسمین الدباغ اور الجودو تھانی القحطانی کے اولمپک مقابلوں میں شرکت پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
شہزادی ریما نے اس حوالے سے ٹویٹر پیغام میں کہا ’انہیں یاسمین اور تھانی پر فخر ہے کہ انہوں نے اولمپک گیمز میں سعودی خواتین کی نمائندگی کی۔ انہوں نے مزید ’2024 ہم آرہے ہیں‘۔
So very proud of Yasmeen Aldabbagh & Tahani Al-Gahtani for their representation of Saudi women in the ultimate field of sports: The Olympics... 2024 here we come!! 🇸🇦💚🇸🇦#RepresentationMatters #Tokyo2020 @Olympics @saudiolympic pic.twitter.com/XQsjcm3BQM
— Reema Bandar Al-Saud (@rbalsaud) July 30, 2021
واضح رہے ٹوکیو اولمپک گیمز میں شریک سعودی ایتھلیٹ یاسمین الدباغ 100 میٹر کی دوڑ میں نویں نمبر پر رہی جبکہ جوڈو کے مقابلے میں شریک تھانی القحطانی کامیابی حاصل نہ کر سکیں۔
ادھر جوڈو کے مقابلے میں تھانی القحطانی کی ہار کے باوجود سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی جانب سے اسے سراہا جا رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’تھانی اپنا سفر جاری رکھو، آگے اوربھی مراحل آئیں گے جن میں فتح یاب ہو گی۔‘‘